نئی دہلی۔پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس جاری ہے اور اس درمیان لوک سبھا میں 21 ستمبر کو برسراقتدار طبقہ اور حزب مخالف لیڈروں میں زوردار بحث دیکھنے کو ملی۔ جمعرات کو جب لوک سبھا میں چندریان-3 کی کامیابی پر بحث ہو رہی تھی تو بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے اپنے ساتھی بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف انتہائی قابل اعتراض اور شرمناک الفاظ استعمال کیے۔ رمیش بدھوڑی کا بیان اس قدر پراگندہ تھا کہ اسے تحریر بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے استعمال الفاظ کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انھیں سخت الفاظ میں تنبیہ کی اور مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے بھی ایوان میں ہی اظہارِ افسوس کیا۔تازہ ترین خبروں کے مطابق برسراقتدار طبقہ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے بیان کو لوک سبھا کی کارروائی سے حذف کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ جمعرات کو بدھوڑی کے ذریعہ دیے گئے
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی