Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Miami Gardens: Roger Federer, of Switzerland, celebrates after defeating Filip Krajinovic, of Serbia, during the Miami Open tennis tournament, Monday, March 25, 2019, in Miami Gardens, Fla. AP/PTI(AP3_26_2019_000002B)

فیڈرر اور کویتووا کوارٹر فائنل میں

میامی۔ (یو این آئی ) سوئس ماسٹر راجر فیڈرر، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویتووا اور چین کی وانگ کیاگ نے یہاں اپنے اپنے مقابلے جیت کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔اپنے کیریئر کے 101 ویں خطاب سے چند قدم دور فیڈرر نے سربیا کے فلپ کراجنووچ کو مسلسل سیٹوں میں 7-5، 6-3 سے شکست دے کر مرد سنگلز کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

ان کا اگلے راؤنڈ میں مقابلہ دانل مدویدیف سے ہوگا جنہوں نے امریکہ کے رلي اوپلکا کو زبردست جدوجہد میں 7-6، 6-7، 7-6 سے شکست دی۔دنیا کے 103 ویں نمبر کے کھلاڑی کراجنووچ نے اگرچہ سوئس ماسٹر کو آسان فتح حاصل کرنے نہیں دی۔ فیڈرر نے میامی میں کیریئر کی 52 ویں جیت درج کرتے ہوئے آخری آٹھ میں داخلہ حاصل کر لیا۔وہیں خواتین میں دنیا کی تیسرے نمبر کی کویتووا نے چوتھے راؤنڈ میں فرانس کی کیرولین گارسیا کو مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-3 سے شکست دی۔ سینٹر کورٹ پر کویتووا کا مظاہرہ بہت متاثر کن رہا اور انہوں نے گارسیا کے خلاف 26 ونرس لگاتے ہوئے بارش کی وجہ سے دو گھنٹے تک متاثر رہے میچ کو مسلسل سیٹوں میں جیت لیا۔گارسیا کا پہلا سروس گیم تسلی بخش نہیں رہا اور کیویتوواکو ابتدائی بریک مل گیا جنہوں نے اس کا فائدہ اٹھا کر 2-0 کی برتری حاصل کرلی اور پھر مسلسل پوائنٹس لیتی رہیں۔ کیویتووانے دوسرے سیٹ میں بھی اسی برتری کو قائم رکھا اور 3-1 کی برتری بنائی۔ اگرچہ 5-2 کے اسکور پر بارش سے میچ روک دینا پڑا اور دو گھنٹے بعد میچ شروع ہوا جسے چیک کھلاڑی نے سرو کے ساتھ جیت لیا۔دوسری طرف 18 ویں سیڈ چینی کھلاڑی نے کیریئر میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے ہم وطن وانگ یئفان کو ایک گھنٹے 45 منٹ میں 7-5، 6-4 سے شکست دی۔ وانگ کی یئفان کے خلاف کیریئر کے سات میچوں میں یہ چھٹی کامیابی بھی ہے ۔