Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

فوج عوامی جذبات نہیں سیاسی فیصلے پر کام کرتی ہے:جنرل راوت

لکھنؤ(یواین آئی) فوجی سربراہ جنرل وپن راوت نے کہا کہ فوج لوگوں کے جذبات اور تدابیر پر نہیں بلکہ پختہ سیاسی فیصلے پر اپنے کام کو انجام دیتی ہے۔جنرل راوت آشیانہ اور آشیانہ پلس ممالک کی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز(ایف ٹی ایکس) کے اختتامی اجلاس میں شرکت کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج امن و استحکام کی حامی ہے لیکن اگر کوئی ملک کی استحکام میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا تو اسے نپٹنے کے لئے فوج ہمیشہ تیار ہے۔ دہشت گردوں کی ٹھکانوں کے صفایا کے لئے غیر فوجی کاروائی کی تعداد میں اضافہ کے سوال پر فوجی سربراہ نے کہا کہ فوجی ایسی کاروائی کے لئے لوگوں کے جذبات یا ان کے تدابیر پر عمل نہیں کرتی اس کے لئے کافی غوروخوض کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہی ایک سیاسی فیصلہ لیا جاتا ہے جس کی بنیاد پر فوج اپنے کام کو انجام دیتی ہے۔جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر اور لشکر طیبہ کے حافظ سعید کے خاتمے کے لئے امریکہ کے ذریعہ القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادن کے خلاف کی گئی کاروائی کی طرح حکمت عملی اپنائے جانے کے سوال کے جواب میں فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج اپنے ہر مشن کی راز میں رکھتی ہے۔ اور اسے کبھی عوامی پلٹ فارم پر بیان نہیں کرتی۔پلوامہ حملے کے بعد ائیر اسٹرائیک کے ثبوت کچھ سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ مانگے جانے کے سوال پر جنرل راوت کا کہنا تھا’’ فضائیہ کے سربراہ اس ضمن میں فوجی کی موقف صاف کرچکےہیں کہ فوج کا کام صرف اپنے ہدف کو نشانہ بنانا ہوتا ہے ناکہ ہدف کی زد میں آنے والوں کی تعداد کو معلوم کرنا۔زلزلے جیسے قدرتی آفت سے نپٹنے کے لئے آشیانہ اور آشیانہ پلس ممالک کی پہل کا استقبال کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ قدرتی آفت کا سامنا مل جل کر نے کے لئے یہاں منعقد 18 ممالک کی ایف ٹی ایکس بے مثال ہے۔ہندوستان اور میانمار کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس پروگرام سے آشیانہ ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے اسوسی ایشن آف ساوتھ ایسین نیشنس اور آشیانہ سنٹر آف ملٹری میڈیسن سکریٹریٹ کے سپروائزروں کی ایک ٹیم فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے لئے فوج کے سنٹرل کمان واقع سوریہ کھیل احادطہ پہنچی۔ آبزرور گروپ نے زلزلے سے بچاؤ کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔فلیگ شپ پروگرام کا اختتام آرمی میڈیکل کور کالج اینڈ سنٹر اسٹیڈیم میں منعقد شاندار اختتامی اجلاس کے ساتھ ہوا۔ سبھی شرکاء نے فوجی بینڈ کی دھنوں پر فخر کے ساتھ اپنے ملک کا پرچم لہرایا، اختتامی تقریب میں ’’پیرا موٹر ڈسپلے‘‘ سب سے زیادہ کشش کا باعث رہا۔چھ روزہ فلیگ شپ پروگرام میں آشیانہ اور آشیانہ پلس ممالک کے 250 سے زیادہ میڈیکل اور پیرا میڈیکل کے نمائندوں نے مشترکہ طور سے شرکت کی۔ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے اس بڑے ٹریننگ ایکسرسائز میں ان کی متحرک شراکت داری کے لئے سبھی کی سراہنہ کی اور مبارک باد دیتے ہوئے امیدوں کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام آفات سے راحت اور رسانی کے تراکیب میں معاون ہوگا۔