گورکھپور۔ (یو این آئی) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی گورکھپور آمد کی تیاریوں اور نگرانی میں مصروف ہونے کے باوجود جنتا درشن کے لیے آئے لوگوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی نے صبح گورکھ ناتھ مندر کمپلیکس کے مہنت ڈگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے باہر جنتا درشن میں تقریباً 200 لوگوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل آرام سے سنے اور افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے افسران سے کہا کہ ہر متاثرہ کے ساتھ حساس رویہ اپنایا جائے اور اس کا مسئلہ حل کیا جائے اور اسے مطمئن کیا جائے ۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ۔وزیر اعلیٰ ذاتی طور پر ایک ایک کر کے سب کے پاس گئے اور ان کی بات سنی۔ سب کو یقین دلایا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا ہر مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو لوگوں کے مسائل کے مطابق درخواستیں حوالے کرتے ہوئے ضروری ہدایات دیں۔جنتا درشن میں بہت سے لوگ سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی امداد کی درخواستیں لے کر آئے تھے ۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ علاج کے تخمینہ کی کارروائی کو جلد مکمل کرکے حکومت کو فراہم کریں۔ ہر ضرورت مند کو علاج کے لیے خاطرخواہ مدد فراہم کی جائے گی۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی