جنتا دربار میں پہنچے فریادیوں کے مسائل سننے کے بعد وزیر اعلیٰ کی افسران کو ہدایت
گورکھپور۔(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران سے آج کہا کہ عوام کے مسائل کا تصفیہ حکومت کی ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی یا تساہی ناقابل برداشت ہے ۔یوگی نے آج یہاں جنتا دربار میں پہنچے فریادیوں کے ایک ایک کر کے مسائل کوسنا اور موجود افسران کو ہدایت دی کہا فسران عوام کے مسائل کو حساسیت سے لیتے ہوئے ان کا ازالہ و تشفی بخش طریقے سے کرائیں۔
وزیر اعلی نے اس دوران تقریبا 200لوگوں سے ملاقات کی اور تیقن دیا کہ کسی کو بھی فکر کی ضرورت نہیں ہے ۔ سب کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔جنتا درشن میں کئی خواتین زمین سے متعلق تنازعات کے لئے عرضی لے کر پہنچی تھیں۔ کچھ کا مسئلہ گھریلو زمین کا تھا۔ تو کچھ کی شکایت تھی دبنگ ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان شکایتوں پر وزیر اعلی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ خاندانی جائیداد کے تنازعہ کو پہلے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے ، جس میں ناکامی پر قانونی حل تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے زمینوں پر قبضے کی شکایت پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ زمین پر قبضہ کرنے میں پیشہ ور شبیہ کے زمین مافیا کے طورشناخت کر سختی کی جائے ۔ کسی غریب کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایسی کارروائی کریں جو ایک مثال بن جائے ۔ زمین کے تنازعات کو اس طرح جلد حل کیا جائے کہ متاثرہ شخص مطمئن نظر آئے ۔انہوں نے جنتا درشن سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی مدد کی درخواست کے ساتھ پہنچے افراد کو انہیں یقین دلایا کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے کسی کا علاج نہیں روکا جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متعلقہ مریض کے علاج سے متعلق تخمینہ کا عمل مکمل کرکے جلد از جلد حکومت کو فراہم کیا جائے ۔ تخمینہ ملتے ہی علاج کے لیے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے ۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی