Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

علی اشرف فاطمی نے مدھوبنی سے نام واپس لیا

دربھنگہ۔( یو این آئی ) سابق مرکزی وزیر علی اشرف فاطمی نے مدھوبنی لوک سبھا سیٹ سے آج اپنی نامزدگی واپس لینے کے بعد کہاکہ بی جے پی کو شکست دیناہی ان کی ولین ترجیح ہے ۔ اسی لئے انہوں نے نامزدگی کا پرچہ واپس لے لیا ہے ۔ مسٹر فاطمی نے یہاں ” یو این آئی “ سے بات چیت میں کہاکہ بی جے پی کو شکست دیناہی ان کی اولین ترجیح ہے ۔ اس مشن کے ساتھ ہی انہوںنے مدھوبنی پارلیمانی حلقہ سے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ” بی جے پی کو ہرانے کے مشن کے ساتھ میں مدھوبنی آیا تھا اور وہاںکے لوگوں نے مجھے بھرپور پیا ردیا۔ ان کے پیار اور اپنے حامیوں کے بھروسے میں نے بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا تھا لیکن ووٹوں کے انتشار کو روکنے کیلئے اپنا نام واپس لے رہاہوں۔ سابق مرکز ی وزیر نے کہاکہ حالانکہ پرچہ نامزدگی واپسی سے ان کے حامی اور مدھوبنی کی عوام میں کافی تکلیف ہے اور وہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ آپ نے کیوں نام واپس لے لیا ۔ لیکن زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے ۔


انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر شکیل احمد صاحب اس سیٹ سے دو بار ایم پی رہ چکے ہیں اور ان کی علاقے میں اچھی پکڑ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر وہ مدھوبنی سیٹ سے لڑتے تو انہیں اچھا ووٹ بھی ملتا لیکن بی جے پی کو ہرانے میں مشکل ہوتی ۔ مسٹر فاطمی نے کہاکہ آل انڈیا پرسنل لاءبورڈ کے صدر اور امارت شرعیہ کے صدر ولی رحمانی سے صلاح ومشورہ کے بعداپنے حامیوں اور یہاں کے لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے نامزدگی واپس لی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بی جے کو شکست دینا ہی ان کا مقصد اولین ہے اور پورے بہار میں گھوم گھوم کر بی جے پی کو ہرانے کیلئے کام کریں گے۔واضح رہے کہ سال 2019 کے انتخاب کیلئے ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) کے سینئر لیڈر علی اشرف فاطمی نے پارٹی کے سبھی عہدوں سے استعفیٰ دینے کے بعد 17 اپریل کو ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔اس کے بعد انہوںنے مدھوبنی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کی تھی ۔سابق وزیر نے کہاکہ انہیں امید تھی کہ پارٹی انہیں دربھنگہ سے امیدوار بنائے گی۔
لیکن جب ایسا نہیں ہوا تب پارٹی نے انہیں اعتماد میں لیکر کہا تھاکہ دربھنگہ کہ بجائے انہیں مدھوبنی سے ٹکٹ دی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ وہ اپنے حامیوںکے ساتھ مدھوبنی میں تشہیر ی مہم میں بھی مصروف تھے لیکن بعدمیں سیٹوں کے تال میل کے تحت مدھوبنی لوک سبھا سیٹ مکیش سہنی کی وکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے کھاتے میں چلی گئی ۔ وی آئی پی نے یہاں سے سابق آرجے ڈی لیڈر بدری ناتھ پوربے کو ٹکٹ دیا ہے ۔

 

http://www.kaumikhabrein.com