Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

عاپ کا مہنگائی پر ہلہ بول خواتین نے لکھنؤ میں کیا پیدل مارچ

پولیس کے ساتھ جھڑپ، احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا

لکھنو۔عاپ خواتین کارکنوں نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف راجدھانی لکھنؤ میں پیدل مارچ کیا اور مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف مورچہ کھولا۔ عام آدمی پارٹی خواتین سیل کی ریاستی صدر نیلم یادو کی قیادت میں آپ خواتین کارکنان پترکارپورم چوراہے پر جمع ہوئیں۔ جہاں انہوں نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور پولس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں وہیں انتظامیہ نے بڑی پولیس فورس کو تعینات کرکے پترکارپورم چوراہے سے پہلے ہی کارکنوں کو روک دیا۔


ویمنس سیل کی ریاستی صدر نیلم یادو نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آٹا، دال، سبزیاں، تیل، گھریلو سلنڈر، پیٹرول، ڈیزل اور ادویات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ غریب اور نادار لوگوں کو دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث خواتین کا کچن بجٹ درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔خواتین کو خاندان چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بھاری اکثریت والی بی جے پی حکومت نے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے مہنگائی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا لیکن مرکزی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ عوام اس مہنگائی کا شکار ہیں۔نیلم یادو نے کہا کہ جہاں ایک طرف پورا ملک مہنگائی سے پریشان ہے وہیں حکومت کو اس کی فکر ہونی چاہیے لیکن مودی حکومت 24 گھنٹے سازشیں کرنے اور گندی سیاست کرنے میں اپنا وقت ضائع کر رہی ہے۔نیلم یادو نے مرکزی حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں ناکام ہونے کی صورت میں عام آدمی پارٹی مہنگائی کے خلاف مرحلہ وار احتجاج کرے گی۔ اس موقع پر ریکھا جیسوال، دیپتی مشرا، سشیلا ورما، نشا نگم، جسمیت کور، شیوالی، سریتا دویدی پشپا سنگھ، ریتا سنگھ، ارچنا سریواستو راج کماری یادو، جیوتی سنگھ موجود تھیں۔