نئی دہلی’ 16 مارچ (یو این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سریز میں اپنی کارکردگی کے بعدنکتہ چینی کا شکا رہوئے نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کے دفاع میں سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ بھی اترگئے ہیں۔ جنہوں نے ہندوستان کی عالمی کپ ٹیم میں دھونی کے بعد پنت کو سب سے بہترین وکٹ کیپر بتایا ہے ۔انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم دہلی کیپٹلس کے چیف کوچ پونٹنگ نے کہا اگر پنت ہمارے لئے کچھ میچ جیت جائیں ں گے تو کوئی بھی ان کی پچھلی ناکامی کو یاد نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنت اگر آئی پی ایل میں کچھ اچھے میچ کھیل لیں گے تو ان کی خوداعتمادی خود ہی بڑھ جائے گی اور وہ عالمی کپ میں بھی اچھا کرپائیں گے ۔ ہندوستانی بورڈ نے عالمی کپ کے لئے ابھی تک اپنی پندرہ رکنی ٹیم کا انتخاب نہیں کیا ہے اور دہلی کیپٹلس کے کوچ نے ابھی سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لئے پنت کو اپنی پسند بتادی ہے ۔ انہوں نے کہا میرے لئے بطور کورچ یہ بڑی ذمہ داری ہے کہ پنت اپنے پچھلے خراب کارکردگی کو بھول سکیں۔ اچھا ہے کہ انہوں نے آخری کے میچ ہی سریز میں کھیلے کیونکہ مسلسل دباو میں وہ ابھی پانچوں میچ نہیں کھیل پاتے ۔
پنت کو دھونی کے بعد ہندوستانی ٹیم کا نیا وکٹ کیپر مانا جارہا ہے لیکن دہلی کے کھلاڑی کو محدود اوور کے ڈھانچے میں دھونی کی موجودگی کی وجہ سے زیادہ کچھ کرنے کا موقع نہیں مل سکا ہے ۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سریز کے آخری میچو میں دھونی کو آرام دئے جانے کے بعد پنت کو موقع ملا تو وہ خود کو ثابت نہیں کرسکے اور موہالی ون ڈے میں ان کی خراب اسٹمپنگ سے ٹیم کو شکت کا سامنا کرنا پڑا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی