نئی دہلی۔ (یو این آئی) ہندوستان کے لیجنڈری کرکٹر سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ 1983 کا ورلڈ کپ جیتنا ان کے کیریئر کا سب سے خاص لمحہ تھا اور اس کے بارے میں سوچ کر آج بھی میری آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔گاوسکر نے اسٹار اسپورٹس کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا، "میں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں اس سے (ورلڈ کپ 1983 جیتنے سے ) زیادہ خاص لمحہ کبھی محسوس نہیں کیا۔ میں نے اس وقت جو خوشی محسوس کی تھی، میں آج بھی جب اس لمحے کے بارے میں سوچتا ہوں ہوں تو میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ہندوستان نے 40 سال قبل لندن کے لارڈز گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ جیتا تھا۔
اس ٹورنامنٹ میں، گاوسکر نے ہندوستان کے لیے اوپنر کا کردار ادا کیا تھا۔فائنل میں ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو صرف 184 رنز کا ہدف دے سکی لیکن موہندر امرناتھ (12/3) کی عمدہ بولنگ کے دم پر ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 140 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔گاوسکر نے کہا، "اتنے برسوں کے بعد بھی جب میں وہ لمحہ یاد کرتا ہوں جہاں کپل دیو نے ٹرافی اٹھائی تھی، میری آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ آپ کرکٹ میں کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن جب آپ کی ٹیم، آپ کا ملک اتنی بلندیوں پر پہنچتا ہے تو آپ کو جو خوشی ملتی ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔لٹل ماسٹر کے نام سے مشہور گاوسکر نے پیر کو اپنی 74ویں سالگرہ منائی۔ وہ 10 جولائی 1949 کو ممبئی میں پیدا ہوئے ۔ کرکٹ کے اب تک کے سب سے بڑے اوپننگ بلے بازوں میں سے ایک، گاوسکر نے 1971 میں ہندوستان کے لئے ڈیبیو کرنے کے بعد 125 ٹیسٹ کھیلے اور 51.12 کی اوسط سے 10122 رنز بنائے ۔ گاوسکر نے اپنے شاندار ٹیسٹ کیریئر میں 35 سنچریاں اسکور کیں اور 10 دسمبر 2005 کو سچن ٹندولکر کے ذریعہ ریکارڈ توڑے جانے سے پہلے وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچری بنانے والے کھلاڑی تھے ۔گاوسکر نے ایک روزہ کرکٹ میں بھی 108 میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے ایک سنچری اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 3092 رنز بنائے ۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن