لکھنؤ۔ لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے سماج وادی پارٹی کے منشور جاری کرنے کے قریب دو گھنٹے بعد ہی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) نے اپنا منشور جاری کر دیا۔ پارٹی کے صدر شیو پال سنگھ یادو نے منشور جاری کیا ہے۔ اس میں اتر پردیش میں معاہدہ ملازمین کو مستقل کرنے کے ساتھ گنا امدادی قیمت ڈھائی گنا بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) نے آج اپنا منشور جاری کیا ہے۔ اس کی خاص باتوں میں آبپاشی مفت کے ساتھ گنا امدادی قیمت کم سے کم 2۔5 گنا بڑھانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں کسانوں سے شیو پال سنگھ یادو نے گنا امدادی قیمت مقرر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی مسلمانوں کے لئے فلاح کمیٹی بنانے کے ساتھ حج کے سفر میں آسان بنانے پر زور دے گی۔
پارٹی نے غیر قانونی قبضوں روکنے کے لئے درگاہ ایکٹ بنانے کی بات کہی ہے۔اس کے ساتھ ہی نوجوان پالیسی بنانے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کے اقتدار میں آنے پر تعلیم قرض مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے ریز رویشن پر نیا طریقہ کیا ہے۔ جس کی جتنی حصہ داری، اس کی اتنی شراکت کی بنیاد پر اب ریز رویشن ہو گا۔ شیو پال سنگھ یادو کی پارٹی نجی شعبے میں ریزرویشن دینے کے ساتھ پرانے پنشن کی بحالی بھی کرے گی۔ غریبوں کو مکان مفت دیا جائے گا جبکہ معاہدہ ملازم مستقل ہوں گے۔ بنیادی تعلیم اور صحت آسان کیا جائے گا۔شیو پال یادو کی پرگتی شیل سماج پارٹی (پرسپا) نے منشور جاری کیا۔ شیو پال کی پارٹی نے یوپی سمیت ملک میں کل 50 امیدوار انتخابی میدان میں اتار چکی ہے۔ کانگریس سے اتحاد نہ ہونے کے بعد شیو پال یادو نے پیس پارٹی سمیت دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر یوپی میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیو پال یادو فیروز آباد سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔شیو پال یادو نے کہا کہ بڑے بھائی ملائم سنگھ یادو کی جانب سے مین پوری میں انتخابی مہم کے لئے بلاوا آیا تو وہ ضرور جائیں گے۔ شیو پال یادو نے اس سیٹ پر امیدوار نہیں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیو پال یادو نے دعوی کیا ہے کہ ان کے تعاون کے بغیر مرکز میں کسی کی حکومت نہیں بنے گی۔شیو پال کی پارٹی نے بھی جاری کیا ۔شیو پال نے کہا کہ ہمارا منشور ملک کو نئی سمت دے گا۔ اس منشور سے ہی ملک ترقی کرے گا اور سماج واد آئے گا۔کسانوں کو اخراجات کا کم سے کم ڈھائی گنا دیاجائے گا جہاںکسانوں کے لئے آبپاشی کا اہتمام کیا جائے گا،صنعت کاروں کو غنڈہ راج سے بچانے کے لئے اضافی فورس فورس بنایا جائے گا،غریب مسلمانوں کے لئے حج سہولت آسان بنائی جائے گی،درگاہوں پر ناجائز قبضوں پر پابندی لگا دی جائے گی20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے گا،جس جتنی بھاگیداری اس کی اتنی شراکت ہوگی،ایمانداری سے مردم شماری ہو تو دلت اور اقلیتی 50÷ ہوں گے رانی پنشن بل کی بحالی ہوگی ،غریب خاندان کو بغیر تعصب کو دو کمرے ملیں گے،شکشا متروں اور صحت کے اہلکاروں کو مستقل کیا جائے گا۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی
یوپی میں بہتر حکمرانی کے لئے کئی اصلاحات کئے گئے :یوگی