Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

شہناز گل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں غلط ہیں، سلمان خان

 

بھائیوں نے شادی پر کبھی میری بات نہیں سنی، لیکن طلاق کے بعد سن رہے ہیں، سلمان خان

ممبئی۔بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ شہناز گل اور اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے اس کی تردید کردی۔واضح رہے کہ یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب گزشتہ برس سلمان خان کی بہن ارپیتا کی عید پارٹی کے دوران شہناز ان کا بوسہ لیتی نظر آئیں۔پھر حال ہی میں کسی کا بھائی کسی کی جان جو کہ دونوں کی پہلی ایک ساتھ کام کرنے پر مبنی فلم ہے، اس کی پروموشنل ڈائریز کے سین میں سلمان کو شہناز سے یہ کہتے سنا گیا کہ موو آن، جس پر یہ افواہ اور زیادہ زور پکڑ گئی۔یاد رہے کہ شہناز کا آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ رومانس تھا تاہم دونوں نے اس معاملے کو پوشیدہ رکھا تھا۔ اب حال ہی میں سلمان خان نے پروگرام آپ کی عدالت میں شہناز کے ساتھ تعلقات کی تردید کی۔سلمان خان سے پروگرام کے دوران شہناز کے ساتھ ان کے مزاج ملنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں دراصل شہناز سے کہہ رہا تھا کہ سدھارتھ اب اس دنیا میں نہیں رہے تو آگے بڑھو، اس کا غلط مطلب لیا گیا، میں تو اسے سمجھا رہا تھا کہ اس فیز سے آگے بڑھو۔

 


ممبئی۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں انہوں نے جو کردار ادا کیا ہے، اس میں وہ ایک ایسے بڑے بھائی ہوتے ہیں جو شادی کے تصور کے خلاف ہیں کہ اس سے ان کی خاندانی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔ گو کہ اس فلم کا آئیڈیا سلمان خان کی حقیقی زندگی سے نہیں لیا گیا ہے لیکن ان میں سے کچھ چیزیں ایسی ہی جو کہ اسی طرف اشارہ کررہی ہیں۔فلم میں اپنے کردار بھائی جان کی طرح سلمان حقیقی زندگی میں بھی غیر شادی شدہ یا سنگل ہیں۔ فلم کی پروموشن کے حوالے سے بھارتی ٹیلی ویڑن کے مشہور کپل شرما شو میں میزبان کپل شرما سے گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ ان کے حقیقی بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان نے انہیں فلم میں شادی کے لیے منانے کی کوشش کی۔اس پر انہوں نے دونوں کی طلاق کا حوالے دیتے ہوئے مذاق میں کہا کہ انہوں نے کبھی بھی میری بات نہیں سنی، لیکن اب سن رہے ہیں۔ سلمان خان کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ جب بھی شادی کے حوالے سے گفتگو کی جاتی تو یہ دونوں میری بات نہیں سنتے تھے لیکن اب سننے لگے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کے دونوں بھائیوں ارباز اور سہیل کی حقیقی زندگی میں ملائیکہ اروڑا اور سیما ساجدہ سے بالترتیب 2017 اور 2022 میں طلاق ہوگئی ہے۔