Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کردیا

لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کو معطل کرکے سینئر ترین پروفیسر کو عبوری وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں مذکورہ کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ‘اڑھائی برسوں سے مستقل وائس چانسلر تعینات کیوں نہیں کیا گیا، آگاہ کیا جائے کہ تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟’

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ‘ثابت ہوگیا کہ حکومت جائز و ناجائز مطالبات منوانے کے لیے مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کرتی’۔