گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کیا
نئی دہلی۔ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کے سلسلے میں مبینہ طور پر ثبوت بنانے اور گواہوں کو متاثر کرنے کے الزام میں سرگرم کارکن تیستا سیتلواڑ کو بدھ کو باقاعدہ ضمانت دے دی۔
سیتلواڑ پر گجرات حکومت اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کا ان فسادات میں مبینہ طور پر ہاتھ ہونے کے لئے بدنام کرنے کی سازش رچنے کا الزام ہے۔جسٹس بی آر گاوئی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس دیپانکر دتا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست منظور کی ۔جسٹس گاوئی کی سربراہی والی بنچ نے اس حقیقت کو نوٹ کرتے ہوئے راحت دی کہ سیتل واڑ کے خلاف کیس میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے اور حراست میں پوچھ گچھ مکمل ہو چکی ہے۔
سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کے اس حکم کو بھی مسترد کر دیا جس نے سیتلواڑ کی ضمانت مسترد کر دی تھی اور اسے فوری طور پر خودسپردگی کا حکم دیا تھا۔ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کی تین ججوں کی بنچ نے یہ بھی کہا کہ اگر سیتلواڑ کے گواہوں کو متاثر کرنے کا معاملہ سامنے آتا ہے تو استغاثہ اس کی ضمانت کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ۔جسٹس گاوئی کی سربراہی والی خصوصی بنچ نے اس سے قبل تیستا کو یکم جولائی کی رات تقریباً 9:15 بجے ایک ہفتے کے لیے عبوری راحت دی تھی۔
بنچ نے سیتلواڑ کو فوری طور پر خودسپردگی کرنے کے گجرات ہائی کورٹ کے حکم پر چند گھنٹے پہلے ہی روک لگا دی تھی۔
خصوصی بنچ نے سماعت کے دوران کہا تھا، "ہمیں یہ کہتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ (ہائی کورٹ کی) سنگل بنچ نے ایک ہفتہ تک بھی ان کو (سیتلواڑ کو) سیکورٹی نہ دیکر سراسر غلط کیا ہے۔خصوصی بنچ نے سیتلواڑ کی عرضی پر تیزی(بقیہ
سے سماعت کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کیس کی خوبیوں اور برائیوں پر غور نہیں کررہی ہے۔خصوصی بنچ نے 1 جولائی کو درخواست گزار کو عبوری تحفظ کے معاملے پر جسٹس ابھے ایس اوکا اور پرشانت کمار مشرا پر مشتمل عدالت عظمیٰ کی دو رکنی بنچ کے اختلاف کے بعد ہی تقریباً 9:00 بجے سماعت کی تھی۔
گجرات ہائی کورٹ نے یکم جولائی کو ہی سیتلواڑ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
ہائی کورٹ نے سیتلواڑ کی 30 دن کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری طور پر خودسپردگی کرنے کے لئے کہا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے یکم جولائی کو سیتلواڑ کو دی گئی خودسپردگی سے چھوٹ کی عبوری راحت میں 5 جولائی کے اگلے احکامات تک توسیع کردی تھی۔”
بنچ نے انہیں (سیتلواڑ کو) ضمانت دینے سے انکار کرنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف تیستا کی درخواست پرحکومت گجرات کو نوٹس جاری کیا تھا ۔
جسٹس گوائی کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار اور ریاستی حکومت کو اپنا حلف نامہ داخل کرنے اور 15 جولائی تک جواب دینے کی اجازت دی تھی۔
بنچ نے 5 جولائی کو اس معاملے کی حتمی سماعت 19 جولائی طے کرتے ہوئے کہا تھا، "ہم دونوں فریقوں کو ایک ایک گھنٹہ دیں گے اور ایک دن میں سماعت مکمل کریں گے۔”
درخواست گزار سیتلواڑ کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل اور ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے عدالت کی تجویز سے اتفاق کیا تھا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی