Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سمندری طوفان بپارجوئے نے خوفناک شکل اختیار کی: محکمہ موسمیات

نئی دہلی۔ (یو این آئی) مشرقی وسطی بحیرہ عرب پر آنے والا شدید سمندری طوفان ’بپارجوئے‘ گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا اور ایک انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتوار کو جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا ’’شدید سمندری طوفان آج 05:30 گھنٹے پہلے اسی علاقے میں 17.9 ° عرض البلد شمال اور 67.4 ° طول البلد مشرق، ممبئی سے تقریباً 580 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب،480 کلومیٹر جنوب -مغرب، پوربندر کے جنوب مغرب، دیو بھومی دوارکا سے 530 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب، نالیہ سے 610 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب اور کراچی (پاکستان) سے 780 کلومیٹر جنوب میں تھا۔اس کے 14 جون کی صبح تک تقریباً شمال کی طرف بڑھنے کا قوی امکان ہے، پھر شمال مشرق کی طرف بڑھے گا اور سوراشٹرا اور کچھ سے ملحقہ پاکستان کے ساحلی علاقوں مانڈوی (گجرات) اور کراچی (پاکستان) کو عبور کرے گا۔ اس کے بعد 15 جون کو 125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کےساتھ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک شدید گردابی طوفان میں بدلنے کا قوی امکان ہے۔
اس شدید سمندری طوفان کی وجہ سے گجرات میں شدید بارشوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 14 جون کو گجرات کے کچھ، دیو بھومی دوارکا، پوربندر، جام نگر، راجکوٹ، جوناگڑھ اور موربی اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے، جب کہ کچھ، دیو بھومی دوارکا، پوربندر کے ساتھ ساتھ سوراشٹرا اور جام نگر، راجکوٹ، کچھ کے جوناگڑھ اور موربی اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
کچھ، دیو بھومی دوارکا اور جام نگر میں 15 جون کو کچھ جگہوں پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ الگ الگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش ساتھ ہی پوربندر، راجکوٹ، موربی اور جوناگڑھ میں کچھ مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔ یہی نہیں، 15 جون کو سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے باقی اضلاع میں بھاری بارش کی امکان ہے۔مشرقی وسطی اور ملحقہ مغربی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آج ہوا کی رفتار 160-175 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی اور کل 150-165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے آثار ہیں۔بلیٹن میں کہا گیا کہ کچھ، دیو بھومی دوارکا، پوربندر، جام نگر اور موربی اضلاع میں وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جس وقت یہ طوفان زمین سے ٹکرائے گا، اس وقت ان اضلاع کے نشیبی علاقوں میں دو میٹر ابلند سمندری لہریں کا اٹھنے کے آثار ہیں ۔