Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کا باقاعدہ آغاز

یاتری اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ
سری نگر۔ (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑوں میں 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندیوں پر واقع شری امر ناتھ مندر کی سالانہ یاترا کا سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ہفتے کی صبح باقاعدہ آغاز ہوا۔تفصیلات کے مطابق یاتریوں کا پہلا قافلہ ‘بم بم بھولے ‘ اور ‘ہر ہر مہادیو کے نعروں کے بیچ ہفتے کی صبح اپنے اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔یاتریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اوران میں سا دھو،مرد و زن، پیر و جوان شامل تھے ۔وسطی ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ سے سکریٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈاکٹر راگھو لنگر کے ساتھ ضلع کمشنر گاندربل اور ایس ایس پی گاندربل نے جھنڈی دکھا کر یاتریوں کے پہلے قافلے کو پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننوان پہلگام بیس کیمپ سے سکریٹرٰ مال ڈاکٹر پیوش سنگلا، ڈکلع مجسٹریٹ اننت ناگ اور ایس ایف حامد نے یاتریوں کو جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ یاتری انتظامات کو دیکھ کر بہت ہی مطمئن نظر آئے اور مقامی لوگوں کی طرف سے مدد فراہم کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کر رہے تھے ۔

جموں وکشمیر انتظامیہ اور شری امر ناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔بتادیں کہ شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے 3488 یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ جمعہ روز اپنے اپنے بیس کیمپوں پر پہنچ گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے دوران اس بار متعدد ڈرونز کے ذریعے بھگوٹی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا تک چوبیس گھنٹے نگرانی رکھی جائے گی تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔معلوم ہوا ہے کہ درجنوں ڈرونز امر ناتھ یاتریوں کی نقل وحرکت پر نظر گزر رکھیں گے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو جانکاری فراہم کریں۔جموں کے سرحدی علاقوں میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور مقامی لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ مشتبہ شئی کے بارے میں وہ فوری طورپر نزدیکی پولیس اسٹیشن کے ساتھ رابط قائم کریں۔