Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

رکشا بندھن کا تحفہ، گیس سلنڈر 200 روپے سستا

75 لاکھ نئے اجولا کنکشن جاری کرنے کا اعلان ، وزیر اعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ

نئی دہلی۔ (یو این آئی) اونم اور رکھشا بندھن کے موقع پر، حکومت نے منگل کو ملک کے 33 کروڑ ایل پی جی صارفین کو تحفہ دیتے ہوئے ایل پی جی کی فی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کرنے اور 75 لاکھ نئے اجولا کنکشن جاری کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی نے ایکس پر کہا، ‘‘رکشا بندھن کا تہوار ہمارے کنبہ میں خوشیوں کو بڑھانے کا دن ہے ۔ گیس کی قیمتوں میں کمی سے میرے کنبہ کی بہنوں کی سہولیت میں اضافہ ہوگا اور ان کی زندگی آسان ہوگی۔ میری ہر بہن خوش رہے ، تندرست رہے ، خوش رہے ، بھگوان سے یہی میری خواہش ہے ۔کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کا یہ فیصلہ ملک کی بہنوں کے لیے ایک تحفہ کے طور پر فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے ۔ اس سے سال 2023-24 میں خزانے پر 7680 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اجولا یوجنا کے استفادہ کنندگان کو بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ انہیں 200 روپے کی موجودہ سبسڈی کے ساتھ 200 روپے کی کمی کا فائدہ ملے گا۔اب انہیں 400 روپے کی بچت ہوگی۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک میں 75 لاکھ نئے اجولا گیس کنکشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح پردھان منتری اجولا یوجنا کے مستفید ہونے والوں کی تعداد 10.35 کروڑ ہو جائے گی۔