Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

رشوت خور بی آر ایس لیڈروں کو بی جے پی جیل بھیجے گی:مودی

وزیر اعظم کا محبوب آباد اور کریم نگر میں انتخابی جلسوں سے خطاب

حیدرآباد۔(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی تلنگانہ کو بی آر ایس کے پنجوں سے نکالے گی۔ ان کی پارٹی رشوت خور حکمراں جماعت کے لیڈروں کو جیل بھیجے گی۔

انہوں نے محبوب آباد اور کریم نگر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی چندرشیکھرراو کے گھپلوں کی بی جے پی حکومت تحقیقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے غریبوں اور نوجوانوں سے دغابازی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ تلنگانہ کے عوام نے پہلے ہی کے سی آر کو حکومت سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کانگریس اور بی آر ایس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کو برباد کرنے میں یہ دونوں جماعتیں مساوی طور پر ذمہ دار ہیں۔ تلنگانہ کا بی جے پی پر بھروسہ ہے ۔ چندرشیکھرراو تلنگانہ کی روایت اور ٹکنالوجی کی شناخت کو برباد کررہے ہیں۔ رشوت خوری’مافیا کی حکمرانی اور اوہام پرستی سے تلنگانہ کو پاک کرنے کی ذمہ داری بی جے پی کی ہے ۔ بی آر ایس اور کانگریس اس کار میں ہیں جس کا اسٹیرنگ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے ۔ دلتوں’ایس ٹیز اور اوبی سیز کو نظرانداز کرنے کے لئے بی آر ایس۔ کانگریس ذمہ دار ہے ۔ بی جے پی حکومت کے قیام پر ترقی کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ تلنگانہ میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ یہاں پر بی جے پی حکومت بننے کے بعد بی جے پی حکمرانی والی دیگر ریاستوں کی طرح پٹرول اور ڈیزل کو سستا کیا جائے گا۔ بی آر ایس نے پانی’فنڈس اور پالیسیوں کا وعدہ تلنگانہ کے عوام سے کیا تھا تاہم انہیں صرف آنسو’دغابازی اور بیروزگاری دیا۔