نئی دہلی۔ (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق درخواست کو گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے خارج کرنے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ مسٹر گاندھی حق کے لیے لڑ رہے ہیں اور مودی حکومت ان کی آوازدبانے کے لیے کوئی بھی حربہ اختیار کرے لیکن آخر کار حق کی ہی فتح ہوگی اور عوام کی آواز کی جیت ہوگی۔انہوں نے مودی حکومت کو متکبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سچ کو دبانے کے لیے ہر حربہ آزما رہی ہے اور عوامی مفادات سے جڑے سوالات سے توجہ ہٹانے کے لیے طرح طرح کی سازشیں کر رہی ہے ، لیکن کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے اور وہ سیاسی اور قانونی لڑائی لڑتی رہے گی۔اس سے پہلے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے پر گجرات ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کا فیصلہ ہمارے نوٹس میں آیا ہے ۔
معزز جج کے دلائل کا مطالعہ کیا جا رہا ہے ، جیسا کہ ہونا چاہیے ۔” ہائی کورٹ کے فیصلے نے اس کیس کو آگے بڑھانے کے ہمارے عزم کو دوگنا کر دیا ہے ۔مسٹر کھڑگے نے کہا، "مسٹر راہل گاندھی نے ہمیشہ حق کی جنگ لڑی ہے اور اس کے لیے لڑتے رہیں گے ۔ سچ یہ ہے کہ للت مودی، نیرو مودی، میہول "بھائی”، وجے مالیا، جتن مہتا جیسے بھگوڑے ، مودی حکومت کی نگرانی میں عوام کے پیسے لے کر، مشکوک طور پر بیرون ملک پہنچ گئے ۔ بی جے پی نے ان کو تو آزاد کردیا، لیکن جھوٹ کی چالیں چل کر، ایک سیاسی سازش کے تحت مسٹر راہل گاندھی کو کٹہرے میں کھڑا کر کے پارلیمنٹ سے معطل کرا دیا۔ بی جے پی کے راج میں پہلے بدعنوان باہر بھاگتے ہیں اور دوسری جانب مودی جی کی پارٹی جن لوگوں پر بدعنوانی کا الزام ہے ان لوگوں کو بی جے پی کے ‘سوچھ بھارت ابھیان کے واشنگ مشین میں دھو کر اقتدار پر قبضہ کرنے کا کھیل کھیلتی ہے ۔انہوں نے کہا، ملک اب مودی جی کی بدعنوانی پر دوہری پالیسی کے بارے میں گہرائی سے جان چکا ہے ۔ کانگریس کا کوئی بھی لیڈر، ہمارا کوئی بھی کارکن اس سیاسی سازش سے نہیں ڈرتا۔ ہم سیاسی اور قانونی لڑائی، دونوں لڑیں گے ۔ ستیہ میو جیتے ۔”محترمہ واڈرا نے کہا، "سمر شیش ہے ، جَن گنگا کو کھل کر لہرانے دو، شکھروں کو ڈوبنے اور مکٹوں کو بہہ جانے دو پتھریلی اونچی زمین ہے ، تو اس کو توڑیں گے سمتل پیٹے بنا سمر کی بھومی نہیں چھوڑٖیں گے سمر شیش ہے ، چلو جیوتیوں کے برساتے تیر کھنڈ کھنڈ ہوگرے وشمتا کی کالی زنجیر۔ مسٹر راہل گاندھی جی اس متکبر طاقت کے سامنے سچائی اور عوام کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ متکبر طاقت چاہتی ہے کہ مفاد عامہ کے سوالات نہ اٹھیں، مغرورطاقت چاہتی ہے کہ ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے والے سوال نہ اٹھیں، مغرورطاقت چاہتی ہے کہ ان سے مہنگائی پر سوال نہ پوچھے جائیں، نوجوانوں کے روزگار پر کوئی بات نہ ہو، کسانوں کی بھلائی کی آواز نہ اٹھے ، خواتین کے حقوق کی بات نہ ہو، مزدوروں کی عزت کا سوال نہ اٹھایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ ”مغرور طاقت حق کو دبانے کے لئے ہرحربہ آزما رہی ہے ، ، عوامی مفادات سے جڑے سوالات سے توجہ ہٹانے کے لیے سام، دام دنڈ، بھید، چھل، کپٹ سب آزمارہی ہے ۔ لیکن، سچ، ستیہ گرہ، عوام کی طاقت کے سامنے نہ تو طاقت کا گھمنڈ زیادہ دن ٹکے گا اورنہ ہی سچائی پر جھوٹ کا پردہ۔ راہل گاندھی نے اس مغرورطاقت کے سامنے عوامی مفادات سے جڑے سوالات کی شمع جلا کر رکھی ہے ۔ اس کے لئے وہ ہر قیمت چکا نے کے لئے تیار ہیں اورتمام حملوں اور متکبر بی جے پی حکومت کے حربوں کے باوجود ایک ایک سچے محب وطن کی طرح عوام سے جڑے سوالات اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ عوام کا دکھ درد بانٹنے کے لیے فرض کی راہ پر کھڑے ہیں۔ سچ کی جیت ہوگی، عوام کی آواز جیتے گی۔ جئے ہند۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی