Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

راہل، پرینکا اور سندھیا کی انتخابی ریلیاں آج

کانگریس امیدواروں کے لئے ووٹ مانگیں گے

لکھنؤ۔ راہل، پرینکا اور سندھیا فتح پور سیکری اور علی گڑھ میں کل پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ریلیوں میں شرکت کریں گے۔ آج پہلے مرحلے کے تحت مغربی اترپردیش میں ہونے والے انتخابات میں انتخابی مہم میں حصہ نہ لے پانے والے کانگریس صدر راہل گاندھی، اپنی بہن پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ آگرہ میں فتح پور سیکری لوک سبھاسیٹ کے لئے پیر کو ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے۔اطلاعات کے مطابق کانگریس سینئر لیڈران فتح پور سیکری کے علاوہ علی گڑھ لوک سبھا سیٹ کے لئے بھی اسی دن عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ فتح پور سیکری سے اترپردیش کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر انتخابی میدان میں ہیں۔ مذکورہ بالا تینوں سیٹوں پر دوسرے مرحلے کے تحت 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ منگل کے روز یہاں انتخابی مہم کا آخری دن ہوگا۔

مشترکہ ریلی کی تصدیق کرتے ہوئے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا کی مشترکہ ریلیاں فتح پور سیکری اور علی گڑھ میں 15 اپریل کو منعقد ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں انتخابی مہم میں شرکت نہ کر پانے کے بعد راہل گاندھی اپنی بہن پرینکا کے ساتھ 23 اپریل کو بارہ بنکی، بندیل کھنڈر کے لئے 24،25 ا پریل، اناؤ میں 26 اپریل اور سیتاپور و دھورہرا سیٹ کے لئے 27 اپریل کو مشترکہ انتخابی ریلیاں کریں گے۔ذرائع کے مطابق راہل اور پرینکا 20 اور 21 اپریل کو کیرالہ کے وائناڈ سیٹ کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ راہل گاندھی امیٹھی اور کیرالہ کے وائناڈ دونوں سیٹوں سے انتخابی میدان میں ہیں۔ اس سے قبل مغربی اترپردیش کی آٹھ سیٹوں کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 11 اپریل کو منعقد ہوئے انتخابات میں راہل گاندھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ پرینکا نے سہارنپور، بجنور، غازی آباد میں روڈ شو کیا تھا۔

 

http://www.kaumikhabrein.com