نئی دہلی (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر قومی اداروں پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ ان کی پارٹی کی راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومتیں اپنے اداروں سے آر ایس ایس کے حامیوں کو ہٹائیں گی۔ مسٹر راہل گاندھی نے یہاں پارٹی کے اقلیتی سیل کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘بزدل ‘ قرار دیا اور انہیں قومی سلامتی، رافیل سودے ، معیشت اور روزگار پر بحث کرنے کا چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو گزشتہ پانچ سال کے دوران میں مکمل طور پر جان گیا ہوں۔ وہ بزدل ہیں اور ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو جاؤ تو وہ بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔
کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) عدلیہ سے لے کر الیکشن کمیشن تک قومی اداروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کی حکومتیں اپنے اداروں سے آر ایس ایس کے حامی لوگوں کو باہر نکالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں گزشتہ 15 سال کے دوران تمام اداروں میں آر ایس ایس حامی بھر دیئے گئے ہیں۔ اب انہیں باہر نکالا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مدھیہ پردیش میں آر ایس ایس کو سابقہ حکومت نے 800 کروڑ روپے دیئے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی