Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

New Delhi: Delhi Capitals head coach Ricky Ponting and senior advisor Sourav Ganguly during a press conference, in New Delhi, Tuesday, March 19, 2019. (PTI Photo/Ravi Choudhary)(PTI3_19_2019_000034B)

دہلی اس بار بنے گی چمپئن: پونٹنگ

نئی دہلی۔ (یو این آئی ) آسٹریلیا کو دو بار عالمی چمپئن بنانے والے اور آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلس کے چیف کوچ رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ دہلی کی ٹیم اس بار اتنی مضبوط ہے کہ وہ خطاب جیت سکتی ہے ۔پونٹنگ نے ٹیم کے اہم مشیر اور سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گنگولی کے ساتھ منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے پاس اس بار ٹیم میں کافی گہرائی ہے جو اسے کامیاب بننے میں مدد کرے گی۔ ہماری ٹیم آئی پی ایل سیزن میں بہتر کارکردگی کرنے کو تیار ہے ۔

New Delhi: Delhi Capitals head coach Ricky Ponting and senior advisor Sourav Ganguly during a press conference, in New Delhi, Tuesday, March 19, 2019. (PTI Photo/Ravi Choudhary)(PTI3_19_2019_000033B)
New Delhi: Delhi Capitals head coach Ricky Ponting and senior advisor Sourav Ganguly during a press conference, in New Delhi, Tuesday, March 19, 2019. (PTI Photo/Ravi Choudhary)(PTI3_19_2019_000034B)

پونٹنگ اور گنگولی نے ایک آواز میں کہا کہ انہیں اس بار اپنی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے ۔ دوسری بار دہلی کا کوچ کا عہدہ سنبھال رہے 44 سالہ پونٹنگ نے کہاکہ ہم نے آئی پی ایل نیلامی میں تمام شعبوں میں ردوبدل کیا تھا۔ اپنی ٹیم مالکان کے تعاون سے ہم نے ٹیم بہت سطحی کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ۔ ہمارا واحد مقصد آئی پی ایل جیتنا ہے ۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ اگر ہم کھلاڑیوں کی کامل مجموعہ تیار کر سکیں اور اس پورے ٹورنامنٹ میں برقرار رکھ سکیں تو ہمارے پاس خطاب جیتنے کا اچھا موقع رہے گا۔

ٹیم کے مشیر گنگولی نے کہاکہ دہلی کی ٹیم رکی جیسے آئکن کھلاڑی کے محفوظ ہاتھوں میں ہے اور میرا کام ان کی ہر ممکن طریقے سے مدد کرنا ہے تاکہ ہم میچوں کے لیے کھلاڑیوں کو پوری طرح تیار کر سکیں۔ گنگولی نے کہاکہ اس سیزن میں ہمارا واحد مقصد خطاب جیتنا ہے ۔ ہم کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر ایسے تیار کریں گے کہ وہ چیلنجوں کے لیے تیار رہیں۔ اگلا سیزن دلچسپ ہو گا اور ہمیں سیزن کے شروع ہونے کا بے تابی سے انتظار ہے ۔ شریس ایر کی کپتانی والی دہلی کیپٹلس اپنے سیزن کا آغاز 24 مارچ کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے خلاف میچ سے کرے گی۔دہلی کا پہلا گھریلو میچ 26 مارچ کو گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگ کے خلاف دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہو گا۔ دہلی نے آئی پی ایل کے ابتدائی سیزن میں اچھا مظاہرہ کیا لیکن اس کے بعد ٹیم کی ہر سیزن میں مایوس کن کارکردگی رہی۔ گزشتہ سیزن میں دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر نے چھ میچوں میں پانچ میں شکست برداشت کرنے کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد ایر کو کپتان بنایا گیا تھا۔دہلی کی ٹیم سے توقعات پر پونٹنگ نے کہاکہ ہمیں نئے سیزن میں نئی شروعات کرنی ہوگی۔ ہمارے پاس نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا تال میل ہے ۔ اگر میں اور گنگولی مل کر صحیح کام کر سکیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر سکیں تو ہم اس سیزن میں اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ گنگولی نے بھی کہاکہ دہلی نے اب تک آئی پی ایل میں خطاب نہیں جیتا ہے اور اس کی کہیں سے آغاز تو ہونا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ شروعات ہم اس سیزن میں کر سکتے ہیں۔ ٹیم کو لے کر پونٹنگ نے کہاکہ ہمارے پاس کھیل کے تینوں شعبوں میں کافی آپشن دستیاب ہیں ۔ ہم نے ٹیم میں کچھ اچھے ہندستانی بلے باز شامل کئے ہیں اور کچھ آل راؤنڈرز کو بھی شامل کیا ہے ۔ ہمارے اسپن شعبہ میں مختلف ورائٹی ہے اور ہمارا فاسٹ اٹیک پرفیکٹ ہے ۔ آئی پی ایل جیسے ٹورنامنٹ میں اپنے پاس لچک ہونا ضروری ہے اور ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو مختلف پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں۔ گنگولی نے معیاری بولنگ یونٹ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے تو آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ یہ بات کھیل کے تینوں فارمیٹ میں لاگو ہوتی ہے ۔ آپ دنیا بھر کی کرکٹ کو دیکھیں تو کامیاب ہونے والی سب سے بہترین ٹیموں کے قریب شاندار بولنگ لائن اپ ہے ۔ میرا خیال ہے کہ جو رن آپ کو بچانے کے لئے ہوئے انہیں اسکور کئے ہوئے رن سمجھا جانا چاہیے ۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہماری بولنگ آغاز سے بہتر کارکردگی کرے ۔