بھوپال۔ (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور بھوپال پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ نے وزیر اعلی کمل ناتھ سے بھوپال واقع راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ( آر ایس ایس ) کے دفتر ‘سمیدھا کے سیکورٹی کوبحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دارالحکومت بھوپال واقع آر ایس ایس دفتر’ سمیدھا ‘کے پاس پہلے ریاستی حکومت کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
موجودہ ریاستی حکومت نے انہیں ہٹوا دیا۔ اس کے بعد سے اس موضوع پر ریاست میں سیاست شروع ہو گئی ہےاسی درمیان مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے دفتر سے سیکورٹی ہٹانا بالکل مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کمل ناتھ سے درخواست کرتے ہیں کہ فوری طور پر دوبارہ مناسب تحفظ فراہم کرانے کا حکم دیں۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر گوپال بھارگو نے بھی اپنے ٹویٹر کے ذریعے الزام لگایا کہ آر ایس ایس کے دفتر سے سیکورٹی ہٹانے کے بعد کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ نے شاید کسی حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی سوئم سیوک کو نقصان پہنچا تو سرکار کو اس کا جواب دیا جائے گا۔ سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس نے کبھی سیکورٹی نہیں مانگی اور سنگھ کسی کے ذریعہ سیکورٹی دیئے جانے کا محتاج بھی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے توقع کی کہ آر ایس ایس کے دفتر پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی بحالی کی جائے گی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی