Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

دروپدی مرمو نے ملٹری نرسنگ سروس کی میجر جنرل اسمتا دیو رانی اور بریگیڈیئر امتا دیو رانی کو نیشنل فلورنس نائٹینگل ایوارڈ سے سرفراز کیا

نئی دہلی۔ (یواین آئی) صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، جو مسلح افواج کی سپریم کمانڈر ہیں، نے ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (اے ڈی جی) میجر جنرل اسمتا دیو رانی اور جنوبی کمان ہیڈکوارٹر بریگیڈیئر ایم این ایس، بریگیڈیئر امتا دیو رانی کو بالترتیب سال 2022 اور 2023 کے لیے نیشنل فلورنس نائٹینگل ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ تقسیم انعام کی تقریب 22 جون، 2023 کو نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے 1973 میں قائم کردہ نیشنل فلورنس نائٹینگل ایوارڈ، نرسوں اور نرسنگ پروفیشنلز کو سماج کو فراہم کی گئی ان کی قابل تعریف خدمات کے اعزاز میں دیا جاتا ہے۔ دیو رانی بہنوں کو دیا گیا انعام ان کے تقریباً چار دہائیوں کے تعاون اور خدمت کے لیے ایک موزوں اعزاز ہے۔

میجر جنرل اسمتا دیو رانی کو 1983 میں ایم این ایس میں کمیشن کیا گیا تھا۔ یکم اکتوبر، 2021 کو اے ڈی جی ایم این ایس کا عہدہ سنبھالنے سے قبل، وہ آرمی ہاسپیٹل (ریسرچ اینڈ ریفرل) کی پرنسپل میٹرن، بریگیڈیئر ایم این ایس، ہیڈکوارٹر (سنٹرل کمان)؛ پرنسپل میٹرن، کمانڈ ہاسپیٹل (جنوبی کمان) اور ڈائریکٹر ایم این ایس (انتظامیہ) جیسی مختلف بنیادی معالجاتی، عملہ اور انتظامی عہدوں پر فائز رہیں۔بریگیڈیئر امتا دیو رانی کو 1986 میں سروس میں کمیشن کیا گیا تھا۔ انہوں نے یکم ستمبر، 2021 کو جنوبی کمان کے بریگیڈیئر ایم این ایس کا اپنا موجودہ عہدہ سنبھالا تھا۔ اس سے قبل، انہوں نے پونے کے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج کے پرنسپل کالج آف نرسنگ؛ آرمی ہاسپیٹل، ریسرچ اینڈ ریفرل کالج آف نرسنگ اور انڈین نیول ہاسپیٹل شپ (آئی این ایچ ایس) اشونی کے کالج آف نرسنگ کی وائس پرنسپل جیسے مختلف اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ دونوں بہنیں اتراکھنڈ کے کوٹ دوار ضلع کی رہنے والی ہیں۔