الحبیب ٹورس اینڈ ٹریویلس کے زیر اہتمام اسٹار پیلیس میںحج تربیتی کیمپ لگا
لکھنؤ۔عازمین حج کو حج کے اہم مسائل واحکام سے واقف کرانے کے لیے الحبیب ٹورس اینڈ ٹریویلس کے زیر اہتمام اسٹار پیلیس لال باغ لکھنؤمیں ’’حج تربیتی کیمپ ‘‘ کا انعقاد ہوا۔ اس کی صدارت مفتی نعمت اﷲ استاد مدرسہ فرقانیہ گونڈہ نے کی۔ مہمانان خصوصی میں مولانا کوثر ندوی ، مولانا فہیم الدین قاسمی، مولانانسیم نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا کوثر ندوی نے کہاکہ حج اسلام کی عظیم الشان عمارت کے پانچ ستونوں میں سے ایک ستون ہے۔ اس عمارت کے باقی ستون توحید، نماز، روزہ اور زکوٰۃ ہیں۔ مولانا نے کہا کہ اسلامی شریعت نے حج جیسا اہم فریضہ اس خوش نصیب بندے پر اس کی زندگی میں ایک بار فرض کیا جو مکہ مکرمہ پہنچنے یعنی حج کے مصارف خرچ کرنے کی حیثیت رکھتا ہو۔ انہوںنے کہا کہ حج مبرور کا بدلہ صرف جنت ہے۔
مولانا فہیم الدین قاسمی نے قرآنی آیات اور احادیث نبویؐ کی روشنی میںپرمغز خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ حاجی حضرات خدائے کائنات کے مہمان ہیں۔ بلا شبہ یہ ان کی خوش نصیبی ہے کہ رب کعبہ نے اپنے مقدس گھر کی زیارت کے لیے ان کو بلایا ہے۔ انہوں نے عازمین حج کو مبارک باددی کہ وہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے سفر کررہے ہیں۔ انہوں نے حاجیوں پر زور دیا کہ وہ پورے خلوص اور انہماک سے حج کے احکام ومسائل سے واقف ہوں۔ مولانانے حاجیوں سے درخواست کی وہ حرمین شریفین ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کے انواروبرکات اورالطاف وعنایات سے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کریں۔ اپنی عبادتوں اور دعائوں میںہم سب کو اور پورے ملک وملت کو یاد رکھیں۔
معروف حج ٹرینر مولانا نسیم نے حج کیسے کریں؟ اس عنوان پر مفصل تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ حضرات ایسی جگہ جارہے ہیںجہاں قدم قدم پر نیکی ملتی ہے۔رب کائنات کے مقدس ونورانی گھ ر میں ہر دن ۱۲۰ ؍رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ مقام ابراہیمؑ، حجر اسود، صفا ومروہ اور چاہ زمزم ایسی متبرک وپاکیزہ جگہیں ہیں جہاںبے حساب رحمت الٰہی نازل ہوتی ہے۔ کعبہ شریف میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ملتا ہے۔ مسجدنبویؐمیں ایک نماز کا ثواب پچاس ہزار نمازوں کے برابر ملتا ہے۔
حاجی مقبول احمد خان نے پروجیکٹر کی مدد سے عازمین حج کو مقدس مقامات سے واقف کرایا۔ انہوں نے حج اور سفر حج کے ضروری واہم مسائل کو بھی اسکرین کے ذریعے سمجھایا۔ انہوںنے کہا کہ حج کا سفر بے حد مقدس سفر ہے۔ہم کو چاہیے کہ اس سفر میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کریں۔اپنا زیادہ تر وقت حرمین شریفین میں گزاریں۔ اپنے آپ کو عبادتوں میںمشغول رکھیں۔ اپنی، اپنے رشتہ داروں اور تمام مسلمانوںکی فلاح وبہبود، عزت وسربلندی اور تعمیر وترقی کے لیے خوب دعائیںکریں۔ حج سے واپسی کے بعد اپنی زندگیوںمیں تبدیلی لائیں۔
تربیتی کیمپ کاآغاز حسان مقبول خان اور قاری سفیان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بارگاہ رسالت مآب میںنعت پاک کا نذرانہ مولانا فہیم الدین نے پیش کیا۔نظامت کے فرائض اور مہمانوں کا استقبال الحبیب ٹورس اینڈ ٹریویلس کے سربراہ حاجی مقبول احمد خان نے ادا کیا۔مولانانعمت اﷲ کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی