مرکزی وزیر داخلہ نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایم پی میں 20 سال کی بی جے پی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کیا
بھوپال۔ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج خاندان پرستی کو ملک اور جمہوری نظام کے لیے ’زہر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کانگریس سمیت کئی پارٹیاں اس کی مثالیں ہیں۔ کئی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں خاندان پرستی نہیں ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر شاہ نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یہاں کشابھاو ٹھاکرے آڈیٹوریم میں ریاست میں تقریباً 20 سال کی بی جے پی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کیا۔ اس دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں مسٹر شاہ نے خاندان پرستی کے بارے میں کہا کہ بی جے پی میں خاندان پرستی بالکل نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور خود سمیت بی جے پی کے کئی لیڈروں کی مثالیں دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سب کس خاندان سے آئے اور آگے بڑھے۔مسٹر شاہ نے کہا کہ خاندان پرستی وہ ہے جس میں کسی مخصوص خاندان کی پارٹی اور حکومت میں ’’ملکیت‘‘ یا اجارہ داری ہو۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے اور ان جیسی کئی دوسری پارٹیاں اس کی مثالیں ہیں۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے لیکن کئی پارٹیوں کو دیکھ کر خاندان پرستی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ جمہوریت اور ملک کے لیے زہر ہے۔ اس نظام میں متعلقہ فریق کا کوئی دوسرا فرد آگے نہیں بڑھ سکتا۔ریاست میں قیادت کے تعلق سے صورتحال کو واضح کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ابھی وزیر اعلیٰ ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے بعد کیا کرنا ہے، پارٹی کے بارے میں پارٹی کو فیصلہ کرنا ہے۔انہوں نے سوال کرنے والے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا کام پارٹی کو کرنے دیں، آپ مت کیجئے۔
دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مدھیہ پردیش کی سابقہ کانگریس حکومت اور دونوں سابق وزرائے اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ اور کمل ناتھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیڈر ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں اور صرف عوام کو اتنا بتائیں کہ مدھیہ پردیش کا قافلہ کو کیوں مسٹر شاہ یہاں ریاستی حکومت کی 20 سالہ مدت کار کی رپورٹ پیش کرنے آئے تھے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، پارٹی کے ریاستی صدر وشنودت شرما اور وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔بی جے پی کے غریب کلیان ابھیان کے تحت جاری اس رپورٹ کے تعلق سے مسٹر شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران مدھیہ پردیش سے وابستہ کانگریس کے دونوں سینئر لیڈروں کو سخت نشانہ بنایا۔ مسٹر سنگھ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب سے 2003 میں ریاست میں ’مسٹر بنٹادھار‘ کی حکومت کے بعد بی جے پی کی حکومت آئی ہے، بجلی، پانی، سڑکوں اور امن و امان میں بنیادی تبدیلی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے ذریعے انہوں نے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ سے ترقی کے حوالے سے مسلسل سوالات کئے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی