Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

حیدرآباد میں جمعہ سے تبلیغی جماعت کا اجتماع۔

حیدرآباد4اپریل(یواین آئی) حیدرآباد کے 5تا 7اپریل ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع میں ملک کے مختلف علاقوں کے سرکردہ علما شرکت کریں گے۔یہ اجتماع جس میں ہندوستان بھر سے تقریبا تین لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے

 

،اپنی نوعیت کا اہم اجتماع ہوگا۔اس اجتماع سے مولانا یوسف ،مولانا انعام الحسن، مولانا زکریا، مولانا ابراہیم دیولہ، مولانا یوسف ،مولانا شیخ، مولانا انعام الحسن ، مولانا احمد لاٹ ندوی ، مولانا انعام الحسن رکن شوری تبلیغی، مولانا یوسف ، مولانا زہیر الحسن نظام الدین والے ،پروفیسر ثناء اللہ خان علی گڑھ رکن شوری ہند،مولانا خالد صدیقی علی گڑھ رکن شوری ہند، مولانا عبد الرحمان ممبئی، مولانا اسماعیل گودھرا رکن شوری ہند،مولاناحاجی ممتاز دہلی شوری دہلی،مولانا بھائی سوبر دہلی شوری دہلی، شیخ الحدیث مولانا اکبر شریف بنگلور، مولانا احمد مڑی میواتی ، مولانا ابو بکر بیجاپور کرناٹک ، مولانا شاہد سہارنپور ، مولانا عبد الجلیل مراد آباداتر پردیش،مولانا حاجی عبد الرحمان ہریانہ، ڈاکٹر ایوب غازی آباد، مولانا یونس باندرا ممبئی والے،جناب شکیل بھائی ممبرا والے، انجینئر شمیم بہار والے،مولانا، انور شیروانی بھوپال ، پروفیسر عبد الرحمان تمل ناڈو، پروفیسر باشا تمل ناڈو، بھائی افسر پونہ والے، مولانا عبد الرشید پونہ والے، مولانا یوسف پالن پوری کے علادہ دیگر اکابرین شرکت کریں گے۔اجتماع کے لئے 4اپریل سے لوگوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوجائے گا۔ہندوستان کے مختلف مقامات سے لوگ اس اجتماع میں شرکت کے لئے حیدرآباد پہنچیں گے۔5اپریل کی فجر کے بعد بیان ہوگا۔ظہر کی نماز کے بعد بھی بیان ہوگا۔عصر کی نماز کے بعد فضائل ذکر ہوں گے۔مغرب کے بعد بھی ایک عمومی بیان ہوگا۔دوسرے دن بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔دوسرے دن عصر کی نماز کے بعد نکاح کی مجلس ہوگی۔تیسرے دن فجر کے بعد بیان ہوگا۔اس دن 10بجے آخری بیان ہوگا۔12بجے دن دعاہوگی۔دعا پر اجتماع کا اختتام ہوگا۔جماعت سے تقریبا 50سال سے وابستہ ذمہ داران اس اجتماع میں شرکت اور خطاب کریں گے جو دعوت و تبلیغ کا کام انجام دے رہے ہیں۔ اجتماع گاہ ایک وسیع میدان پر پھیلا ہوا ہے جس میں شرکت کرنے کے لئے آنے والوں کے لئے مختلف سہولتوں کا انتظام کیاگیا ہے۔