بنگلور۔ (یو این آئی )کولکاتا نائٹ رائڈرس کے ہاتھوں بڑے اسکور کے باوجود دل برداشتہ شکست سے حوصلہ پست رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم اتوار کو اپنے گھریلو میدان پر اتار چڑھاو سے گزر رہی دہلی کیپٹلس کے خلاف آئی پی ایل میں مسلسل چھٹی شکست کی شرمندگی سے بچنا چاہے گی۔ملک کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں بنگلور کی کہانی آئی پی ایل کے پچھلے ورژن جیسی ہی اس بار بھی ہے اور ٹیم اچھی کارکردگی کے باوجود گزشتہ پانچ میچوں میں تمام ہار کر ٹیبل میں آخری آٹھویں نمبر پر ہے ۔
وہیں نئے نام اور لوگو کے ساتھ شریس ایر کی کپتانی میں دہلی کیپٹلس پانچ میچوں میں دو ہی جیت سکی ہے اور تین میچ ہار کر وہ بھی چار پوائنٹس ہی کما سکی ہے ۔ دہلی اب پانچویں نمبر پر ہے ۔دہلی اور بنگلور دونوں ہی گزشتہ میچ ہارنے کے بعد اتوار کو میچ میں اتریں گی۔ دہلی کو اپنے گھریلو کوٹلہ میدان پر سنرائزرس حیدرآباد سے گزشتہ میچ میں پانچ وکٹ سے شکست کھانی پڑی تھی جبکہ بنگلور کو کے کے آر نے گزشتہ میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس میچ میں بنگلور وراٹ کی 84 رن اور اے بی ڈی ولیرس کی 63 رنز کی بہترین اننگز اور تین وکٹ پر 203 رن کا بڑا اسکور بنانے کے باوجود ہار گئی۔اس میچ میں ٹیم کے گیند بازوں نے سب سے زیادہ مایوس کیا جو بڑے اسکور کا دفاع نہیں کر سکے اور مخالف ٹیم کے آندرے رسل نے 27 گیندوں میں سات چھکے جڑتے ہوئے مکمل میچ بدل کر رکھ دیا۔ اس میچ میں بنگلور کے گیند بازوں میں ٹم ساؤتھی چار اوورز میں 61 رن لٹاکر سب سے مہنگے ثابت ہوئے تھے ۔بنگلور کا بلے بازی آر ڈر وراٹ اور ڈی ولیرس جیسے کھلاڑیوں سے کافی مضبوط ہے جبکہ پارتھیو پٹیل بھی ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں جنہوں نے پانچ میچوں میں 163 رن بنائے ہیں جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے ۔ اگرچہ ٹیم کی بلے بازی انہی کھلاڑیوں کے ارد گرد گھومتی ہے ۔وہیں بولنگ میں بھی توازن کی کمی نظر آتی ہے ۔ اسپنر یجویندر چہل ٹیم کے اسٹار بولر ہیں جنہوں نے اب تک نو وکٹ لئے ہیں جبکہ محمد سراج چار وکٹ لے کر دوسرے کامیاب بولر ہیں۔ پون نیگی، درمیانہ فاسٹ بولر نودیپ سینی، امیش یادواور تجربہ کار معین علی نے بھی کافی مایوس کیا ہے ۔ انگلش کھلاڑی معین اب تک پانچ میچوں میں ایک وکٹ ہی لے سکے ہیں اور کل 42 رن بنائے ہیں جن میں 18 رن ان کی بڑی اننگز رہی ہے ۔دہلی کی پوزیشن بنگلور سے بہتر نظر آتی ہے جس نے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھے سے کیا لیکن وہ پھر پٹری سے اتر گئی ہے اور پچھلا میچ اسے گھریلو میدان پر ہی گنوانا پڑا۔ دہلی کے پاس پرتھوی شا، شکھر دھون، شریس ایر، رشبھ پنت جیسے اچھے بلے باز ہیں۔ اگرچہ دہلی کے ہی رہنے والے دھون کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی نظر آتی ہے ۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں ٹیم کے اہم کھلاڑی دھون 43 اور 51 رن کی دو مفید اننگز کے بعد گزشتہ تین میچوں میں فلاپ رہے ہیں اور صرف 16، 30 اور 12 رنز ہی بنا پائے ہیں۔اگرچہ دہلی کے قریب کہیں بہتر بلے بازی آر ڈر ہے اور وہ کسی ایک پر انحصار نہیں ہے ، وہیں بولنگ میں کیگسو ربادا اس کے سب سے زیادہ کامیاب کھلاڑی ہیں۔ ٹیم کو آئی پی ایل -12 کے پہلے سپر اوور میں جیت دلانے کے بعد ہیرو بنے ربادا اب تک سات وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب ہیں۔ کرس مورس، ایشانت شرما اور نیپالی اسپنر سندیپ لامچانے بھی مفید کھلاڑی ہیں جن پر ٹیم کو واپس جیت کی پٹری پر لانے کی ذمہ داری رہے گی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی