آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں وزیر اعظم کا اظہار خیال
نئی دہلی۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لیڈرز سمٹ کے لئے ہندوستان پوری طرح سے تیار ہے اور ستمبر کا مہینہ ملک کی استطاعت کا گواہ بننے جارہا ہے۔اتوار کو آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات کے 104ویں ایپی سوڈ میں مسٹرمودی نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ ہندوستان کی استطاعت کا گواہ بننے جارہا ہے۔ اگلے ماہ منعقد ہونے والی جی 20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کے لیے ہندوستان پوری طرح تیار ہے۔
اس تقریب میں شرکت کے لیے 40 ممالک کے سربراہان مملکت اور کئی عالمی تنظیمیں دارالحکومت دہلی آ رہی ہیں۔ جی20 سربراہی اجلاس کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی شرکت ہوگی۔ اپنی صدارت کے دوران، ہندوستان نے جی20 کواورزیادہ جامع فورم بنایا ہے۔ ہندوستان کی دعوت پر ہی افریقی یونین بھی جی 20 سے جڑی اور افریقہ کے لوگوں کی آواز دنیا کے اس اہم پلیٹ فارم تک پہنچی۔انہوں نے کہا، "گزشتہ سال بالی میں ہندوستان کو جی 20 کی صدارت ملنے کے بعد سے اب تک اتنا کچھ ہوا ہے، جو ہمیں فخر سے بھر دیتا ہے۔ دہلی میں بڑے بڑے پروگراموں کی روایت سے ہٹ کر، ہم اسے ملک کے مختلف شہروں میں لے گئے۔ ملک کے 60 شہروں میں اس سے متعلق تقریباً 200 اجلاس منعقد کیے گئے۔ جی 20 کے مندوبین جہاں بھی گئے عوام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ مندوبین ہمارے ملک کے تنوع اور ہماری متحرک جمہوریت سے بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی محسوس کیا کہ ہندوستان میں بہت سے امکانات ہیں۔وزیر اعظم نے کہا، ’’ڈیلیگیٹس کی ہماری صدارت، پیپلز پریسیڈنسی ہے جس میں عوامی شرکت کا جذبہ سرفہرست ہے۔ جی 20 کے جو 11 انگیجمنٹس گروپ تھے، ان میں اکادمی، سول سوسائٹی، نوجوانوں، خواتین، ہمارے اراکین پارلیمنٹ، کاروباری افراد اور شہری انتظامیہ سے وابستہ افراد نے اہم کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں جو تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، ان سے، کسی نہ کسی طرح سے ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ لوگ شامل ہیں۔ عوامی شرکت کی ہماری اس کوشش میں ایک نہیں بلکہ دودو عالمی ریکارڈ بھی بن چکے ہیں۔ وارانسی میں منعقدہ جی20 کوئز میں 800 اسکولوں کے 1.25 لاکھ طلباء کی شرکت ایک نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔ لمبانی کاریگروں نے بھی کمال کردیا۔ تقریباً 450 کاریگروں نے 1800 کے قریب منفرد پیچج کا حیرت انگیزکلیکشن بناکر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا، ’’جی20 میں آنے والے ہر مندوب ہمارے ملک کے فن کے تنوع کو دیکھ کربھی حیران تھے۔ ایسا ہی ایک شاندار پروگرام سورت میں منعقد کیا گیا۔ وہاں ہوئے ‘ساڑی واکتھون میں 15 ریاستوں سے 15000 خواتین نے حصہ لیا۔ اس پروگرام نے نہ صرف سورت کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دیا بلکہ ‘ووکل فار لوکل کو بھی فروغ دیا اور مقامی کے لئے گلوبل بننے کی راہ بھی ہموارہوئی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی