لکھنؤ۔راجدھانی لکھنؤ میں جیٹھ ماہ کے چوتھے اور آخری منگل کو پورے شہر میں عقیدت مندوں نے بھنڈارے کا اہتمام کیا بڑی تعداد میں لوگوں نے قطار میں کھڑے ہوکر بھنڈاروں پر پہونچ کر پرساد سے لطف اندوز ہوئے ۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر اکھلیش داس گپتا فاؤنڈیشن کے آڈیٹوریم میں جیٹھ ماہ کے چوتھے اور آخری منگل کو حضرت گنج واقع دکشن گیشور ہنومان مندر پر بھنڈارے کا اہتمام کیاگیا ۔جس میں بی بی ڈی گروپ اور اکھلیش داس گپتا فاؤنڈیشن کے صدر ،بیڈ منٹن ایسوسی ایشن آف انڈیاکے نائب صدر، چیئرمین اتر پردیش بیڈمنٹن ایسوسی ایشن و یوپی اولمپک یونین کے صدر وراج ساگر داس نے بھی دکشن گیشور ہنومان مندر پہونچ کر اپنی اہلیہ دیوانشی داس کے ساتھ پرساد کا لطف اٹھایا ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے وائس آف لکھنؤ اور قومی خبریں کے دفتر کے باہر لگے بھنڈارے میں پہنچ کر راہگیروں اور دفتر کے ملازمین کو پرساد تقسیم کئے ۔اس موقع پر وائس آف لکھنؤ اور قومی خبریں کے کار گزار ایڈیٹر منوج کمار باجپئی ، سینئر رپورٹر راجیو جین ، انل سنگھ ، موہت سنگھ سمیت جملہ ملازمین حاضر رہے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی