کولکتہ۔ (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی کرکٹ لیجنڈ جھولن گوسوامی نے جمعرات کو کولکتہ میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کا خیرمقدم کیا۔آئی سی سی ٹرافی ٹور کے تحت یہ ورلڈ کپ ٹرافی ہندوستان سمیت 18 ممالک کا سفر کرے گی۔ جب ٹرافی کولکتہ پہنچی تو جھولن نے امید ظاہر کی کہ روہت شرما کی ٹیم 2011 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے کارنامے کو دہرانے میں کامیاب ہوگی۔جھولن نے یہاں کھچاکھچ بھرے ماڈرن ہائی اسکول کے طلباء سے اپنے خطاب میں "یہ ایک کرکٹر کا حتمی ہدف ہے،” جھولن نے کہا، “ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا ہر کرکٹر کے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا ہوتا ہے۔ جیسا کہ اولمپکس ایک کھلاڑی کے لیے حتمی مقابلہ ہے، اسی طرح ایک کرکٹر کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ بھی ہے۔ یاد کریں جب دھونی نے چھکا لگایا اور ہم نے 28 سال بعد ٹرافی جیتی اور ہر طرف جوش و خروش تھا۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن