Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Giridih: Central Reserve Police Force (CRPF) jawans seen at the site after an encounter between Maoists and CRPF troops in Girdih district of Jharkhand, Monday, April 15, 2019. Three Maoists and a CRPF jawan were reportedly killed in the encounter. (PTI Photo)(PTI4_15_2019_000137B)

جھارکھنڈ میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

تین نکسلی ہلاک، ایک جوا ن شہید

گریڈیہہ۔ جھارکھنڈ میں نکسل متاثرہ گریڈیہہ ضلع کے بھیلوا گھاٹی جنگل میں آج پولیس اور ممنوعہ نکسلی تنظیم کمیونسٹ پارٹی آ ف انڈیا ( ماؤنواز) کے نکسلیوں کے مابین ہوئے تصادم میں تین نکسلی مارے گئے جبکہ ایک جوان کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ سریندر کمارجھا نے یہاں بتایاکہ نکسلیوں کے خلاف مرکزی ریزرو پولس فورس ( سی آر پی ایف ) کی ساتویں بٹالین اور مقامی پولیس بہارکے جموئی اور جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع کی سرحد پر واقع بھیلوا گھاٹی میں سرچ مہم چلارہی تھی۔

اسی دوران جنگل میں چھپے سی پی آئی ماؤنواز کے نکسلیوں نے جوانوں پر حملہ کر دیا اور گولیاں چلائی۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ پولس کی جانب سے کی گئی جوابی کاروائی میں تین نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اس تصادم میں سی آر پی ایف کے ایک جوان وشوجیت چوہان شہیدہو گئے ۔

شہید جوان آسام کے رہنے والے تھے ۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ جائے وقوع سے پولیس نے ایک اے کے 47 رائفل اور چار پائپ بم برآمد کیاہے ۔ نکسلیوںکی لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com