Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے قریب

لندن۔ (یو این آئی) سربیا کے نوواک جوکووچ ومبلڈن 2023 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بہت قریب ہیں، حالانکہ انہیں اس کے لئے پیر کو ایک بار پھر پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز کے خلاف کورٹ پر اترنا پڑے گا۔جوکووچ نے اتوار کی رات کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں 7-6(6)، 7-6(6) سے برتری حاصل کرلی، جس کے بعد کرفیو کی وجہ سے میچ روکنا پڑا۔ کرفیو کے ضوابط کے مطابق رات 11 بجے کے بعد ومبلڈن کا کوئی میچ نہیں کھیلا جا سکتا۔

اس سال بارش کے باعث کئی میچز کو ایک دن کے لیے روکنا پڑا ہے ۔ جوکووچ اور ہرکاز کے درمیان دوسرا سیٹ بھی 10:35 پر ختم ہوا، جس سے ٹورنامنٹ کے ریفری جیری آرمسٹرانگ نے میچ کا بقیہ حصہ پیرکومنعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔سینٹر کورٹ پر اتوار کو کھیلے گئے دو سیٹوں میں ہرکاز کی سروس کا جوکووچ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ ہرکاز نے کئی بار مشکل سے نکلنے کے لئے 200 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے سروس کی اورسربیائی لیجنڈ پر دباؤ بنایا۔ تاہم، سروس کے علاوہ، ہرکاز کا کھیل جوکووچ کو پریشان کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ اپنا 24 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل حاصل کرنے کے خواہاں جوکووچ نے احتیاط اور صبر کا مظاہرہ کیا جبکہ ہرکاز دونوں بار ٹائی بریک میں غیر متوقع غلطیاں کرکے سیٹ ہار گئے ۔ جوکووچ اب ہرکاز کے خلاف چھتا مقابلہ جیتنے سے صرف ایک سیٹ دور ہیں۔ اس میچ کے فاتح کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں آندرے روبلیو سے ہوگا۔