ممبئی- جنوبی ہند کی فلموں کی مشہور اداکارہ کیرتی سریش بالی وڈ میں ڈیبو کرسکتی ہیں۔تمل اور تیلگو فلموں میں خصوصی شناخت بنانے والی کیرتی سریش ہندی فلموں میں ڈیبو کررہی ہیں۔ انہیں اجے دیوگن کے اپوزٹ لیا گیا ہے۔
آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ ’بدھائی‘ جیسی سپرہٹ فلم بنانے والے فلمساز امت شرما فٹ بال کے مشہور کھلاڑی اور نیشنل فٹبال ٹیم کے کوچ سید عبدالرحیم پر سوانح بنارہے ہیں جس میں مرکزی کردار میں اجے دیوگن ہونگے اور ان کی اہلیہ کا کردار کیرتی سریش نبھائیں گی۔
اس فلم کو بونی کپور پروڈیوس کررہے ہیں اور یہ فلم رواں برس جون میں فلور پر جارہی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ دہلی، ممبئی، لکھنؤ اور کولکاتہ کے علاوہ روم، میلبورن اور جکارتہ میں ہوگی۔
سید عبد الرحیم 60۔ 1950 کے درمیان انڈین فٹبال کے کامیاب کھلاڑی رہے ہیں اور وہ انڈین نیشنل فٹبال ٹیم کے کوچ اور منیجر تھے۔ انہیں ہندوستانی فٹ بال کو نئی بلندیوں پر پہنچانے والا کوچ سمجھا جاتا ہے۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی