Srinagar: Jammu and Kashmir National Conference Vice-President Omar Abdullah during an interview with PTI, in Srinagar, Friday, March 29, 2019. (PTI Photo/S. Irfan)(PTI3_29_2019_000036B)
سری نگر۔(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی کمزور اقتصادی حالت کی ذمہ دار خصوصی پوزیشن نہیں بلکہ بندوق ہے۔جمعہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ایک بیان کہ جموں کشمیر میں دفعہ 35 اے غربت کی سبب ہے، کے ردعمل میں انہوں نے کہا جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن خطرے میں ہے اور گذشتہ پانچ برسوں سے خاص طور پر ریاست میں بی جے پی حکومت آنے سے اس خصوصی پوزیشن کو خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔عمر عبداللہ نے ارون جیٹلی کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا جیٹلی صاحب بھول گئے ہیں کہ ملی ٹینسی سے پہلے یہاں ایسی کوئی شکایت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا گذشتہ تین سالوں کے دوران کرسی بچانے کے لئے خصوصی پوزیشن کو بچانے کی موثر کوشش نہیں کی گئی۔عمر عبداللہ نے کہا آنے والے عام اوراسمبلی انتخابات ریاست کی خصوصی پوزیشن کو بچانے کے لئے سب سے ضروری انتخابات ہوں گے، آج کچھ طاقتیں نہ صرف بی جے پی بلکہ ریاست میں بی جے پی پراکسی پارٹیوں سے ووٹروں کو بچنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جماعتیں تب تک چین سے نہیں بیٹھ سکتی جب تک نہ ہماری خصوصی پوزیشن کو تہس نہس کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں ملی ٹینسی کی ذمہ کسی حد تک ہمارا پڑوسی ملک بھی ہے اور کسی حد تک مرکز نے ایسے حالات پیدا کئے جب راج بھون کا استعمال ہمارے جمہوری فیصلوں کو بدلنے کے لئے کیا گیا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی