جموں۔(یو این آئی)جموں صوبے میں ہفتے کے روز بار ایسو سی ایشن اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دی گئی بند کال کے باعث کاروباری ادارے ٹھپ ہو کررہ گئے جبکہ بعض علاقوں میں ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر رہی ۔معلوم ہوا ہے کہ سرور ٹول پلازکو ہٹانے اور یو ا راجپوٹ سبھا لیڈران کی گرفتاری کے خلاف سنیچر کے روز مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالے جس دوران پولیس نے کئی افراد کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق سمارٹ میٹروں کی تنصیب ، سروس ٹول پلازا کو ہٹانے کی مانگ کو لے کر ہفتے کے روز جموں میں مکمل بند رہا جس وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر رتن لال گھپتا نے پارٹی صدر دفتر کے باہر بند کی حمایت میں احتجاج کی قیادت کی اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی مانگوں کو پورا کیرں۔انہوں نے کہاکہ بند انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں جیسے سمارٹ میٹروں کی تنصیب، پراپرٹی ٹیکس اور سانبہ میں سرور ٹول پلازا کو غیر قانونی طورپر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ یوا راجپوت سبھا کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ہے ۔ ریاسی ضلع میں بھی ماتا ویشنو دیوی مندر پر آنے والے زائرین کے بیس کیمپ کٹرا میں بھی احتجاج کیا گیا ۔بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ قومی شاہراہ پر کسی کو بھی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکوئی بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کا مرتکب قرار پائے گااس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی