راشٹرپتی بھون میں منعقد تقریب میں صدر جمہوریہ نے عہدے کا حلف دلایا نئی دہلی (یو این آئی) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج پناکي چندر گھوش کو ہفتہ کے روز ملک کے پہلے لوک پال کے طور پر حلف دلایا گیا۔صدر رام ناتھ کونود نے یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں انہیں لوک پال کے عہدے کا حلف دلایا۔ اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی موجود تھے۔جسٹس گھوش کو 19 مارچ کو ملک کا پہلا لوک پال مقرر کیا گیا تھا۔ مسٹر مودی، جسٹس گوگوئی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اور نامور قانون داں مکل روہتگی کی رکنیت والی سلیکشن کمیٹی نے جسٹس گھوش کو ملک کا پہلا لوک پال مقرر کئے جانے کی تجویز پیش کی تھی۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کو کمیٹی میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا لیکن وہ میٹنگ میں حاضر نہیں ہوئے۔جسٹس گھوش کی یہ تقرری سپریم کورٹ کی جانب سے اس کے لئے مدت کار مقرر کر دیے جانے کے بعد کی گئی۔جسٹس گھوش نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے جے للتا کی قریبی ساتھی ششی کلا کو بدعنوانی کے معاملے میں سزا سنائی تھی۔انہوں نے آٹھ مارچ 2013 کو سپریم کورٹ میں جج کے طور پر اپنی خدمات شروع کی تھیں اور 27 مئی 2017 کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ جون 2017 سے قومی انسانی حقوق کمیشن کے رکن ہیں۔ اس سے قبل وہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔لوک پال کے انتخاب کے لئے کمیٹی کی جانب سے 10 ناموں کی فہرست میں جسٹس گھوش کا نام شامل تھا۔ Tags: justice panaki chndra gush lok pal Continue Reading Previous ایک ہزار ڈاکٹروں نے سگریٹ پر پابندی کے سلسلے میں مودی کو خط لکھاNext مالدہ میں راہل گاندھی مودی اور ممتا بنرجی دونوں پر برسے جواب دیں جواب منسوخ کریںآپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہےتبصرہ * نام * ای میل * ویب سائٹ المزيد من القصص political سياسي سیاسی قومی ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی 16 ستمبر, 2024 edit.kkb political تازہ ترین خبر سياسي سیاسی قومی پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی 11 مئی, 2024 edit.kkb 1 min read political اپنا صوبہ تازہ ترین خبر سياسي قومی لکھنؤ کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی 7 مئی, 2024 edit.kkb
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی