دیوبند پہنچنے پر گل افشاں چودھری کا شاندار استقبال
دیوبند۔سول جج جونیئر ڈویژن بنی شہر کی ہونہا ر بیٹی گل افشاں چودھری آج دیوبند پہنچی جہاں شہر کی سرکردہ شخصیات نے بیٹی کا گلپوشی کرکے زور دار خیر مقدم کیا اور اس کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ لکھنؤ سے دیوبند پہنچی گل افشاں کا پہلے اسٹیٹ ہائیوے پر واقع ٹول پلازہ پر میونسپل بورڈ ممبران نے زور دار استقبال کیا۔بعدازیں محلہ میں والہانہ استقبا ل کیاگیا۔ وارڈ ممبر کے شوہر شرافت ملک نے کہا کہ دیوبند کی بیٹی نے جج بن کر نہ صرف خاندان کا نام روشن کیا ہے بلکہ پورے دیوبند کا وقار بڑھایا ہے۔
گل افشاں کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔ گل افشاں نے استقبال کرنے اور حوصلہ افزائی کرنے پر پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جج بن کر اپنے والد مرحوم کا خواب پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ مقصد طے کرنے کے بعد محنت کرتے ہیں تو آپ کو کامیابی ضرور ملتی ہے۔واضح رہے کہ شہر کے سابق وارڈ ممبر مرحوم مرسلین چودھری کی بیٹی گل افشاں چودھری نے حال میں آئے یوپی پی سی ایس کے نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرکے سول جج جونیئر ڈویژن بن کر پورے شہر اور علاقہ کا نام روشن کیاہے، لیکن بیٹی کی اس کامیابی میں اس کے جج بننے کے خواب دیکھنے والے والدین شامل نہیں ہیں کیونکہ گزشتہ ایک سال قبل گل افشاں کے والدین کا بیماری کے سبب انتقال ہوگیا تھا،آج یہاں ان کے گھر پر جشن کا ماحول ہے، لیکن وہ اپنے والدین کی کمی کو شدت سے محسوس کررہی ہیں۔ محلہ گوجرواڑہ میں بھی گل افشاں چودھری کا گلپوشی کرکے اور مٹھائی تقسیم کرکے پرزور خیر مقدم کیاگیا۔ اس موقع پر گل افشاں کے بھائی وارڈ ممبر ندیم چودھری، وسیم ملک، محمد اقبال، دلشاد چارلی،چودھری صادق سمیت گوجر برادری اور اہل خانہ کے ساتھ شہر کی سرکردہ شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی