لاہور۔ (یو این آئی ) پاکستان خاتون کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ثناء میر نے مضبوط جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی خاتون چمپئن شپ میں پوائنٹس حاصل کرنے کے لئے ہمیں اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اخباری نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں ثناء میر نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز سے ہمیں کچھ مثبت پوائنٹس ملے ہیں اور اس سے ترغیب لے کر کوشش کریں گے کہ مضبوط جنوبی افریقی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
ثناء میر نے پاکستان کو بھی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کو ہرانے کے لئے تینوں شعبوں خاص طور پر فیلڈنگ اور فٹنس پر خاص کام ہورہا ہے۔ لڑکیوں کو مستقل بنیادوں پر پریکٹس ملنے کی ضرور ت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کے طویل عرصے بعد ڈیلی الاونس بڑھے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریجن میں وہ سہولتیں ہونی چاہیں جو انگلینڈ یا آسٹریلیا میں ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کی ٹیم کی طرح خواتین کرکٹرز کے ڈیلی الاؤنس اور مراعات میں اضافہ کردیا ہے۔ دس سال میں پہلی بار پاکستانی ٹیم کے ڈیلی الاونس میں فی کس 35ڈالرز کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اطلاق دورہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ذرائع کےمطابق جنوبی افریقہ کے دورے میں کھلاڑیوں کو یومیہ 75ڈالرز ملیں گے۔ پاکستان کی سینئر ٹیم کو114 ڈالرز ڈیلی الائونس ملتا ہے۔ جبکہ انگلینڈ کے دورے میں 150ڈالرز ڈیلی الائونس ملتا ہے۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی