امراوتی۔( یواین آئی ) آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے پارٹی کو بہتر ردعمل ملنے پر اپوزیشن جماعتیں خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے امراوتی میں پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت تلگودیشم کے خلاف دستوری اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے ۔ نائیڈو نے کہا کہ بی جے پی ‘ وائی ایس آر کانگریس اور ٹی آر ایس نے تلگودیشم کے خلاف سازش کے لئے ہاتھ ملالیا ہے ۔ ایک ہی پلیٹ فارم پر غیربی جے پی جماعتوں کو لانے پر بی جے پی پریشان ہے ۔ بی جے پی نے قبل ازیں سی بی آئی کی شبیہ کو تباہ کیا تھا اور اب وہ الیکشن کمیشن کی شبیہ کو برباد کررہی ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ سی بی آئی اور الیکشن کمیشن جیسے قومی اداروں کے غلط استعمال اور ان کو مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کی جانب سے تباہ کرنے پر تلگودیشم خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تلگودیشم کا عزم کافی بلند ہے ۔تلگودیشم پارٹی انصاف کے لئے کھڑی ہے ۔ انہوں نے 31جرائم کے معاملات میں ملزم لیڈر کی شکایت کی بنیاد پر آندھراپردیش کے تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلہ کے لئے الیکشن کمیشن کی معقولیت پر سوال کیا۔ نائیڈو نے پارٹی کیڈر پر زور دیا کہ وہ کل ریاست بھر میں تلگودیشم پارٹی کے یوم تاسیس کو بڑے پیمانہ پر منایا جائے ۔ تلگو عوام کی عزت نفس کے تحفظ کے لئے زرد پرچم لہرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کے بانی اور سابق وزیراعلی این ٹی راماراو کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ہے ۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی