پادریوں،ائمہ اور پجاریوں کے لئے مکانات کی تعمیر،تلگودیشم کا انتخابی منشور’’آپ کا مستقبل میری ذمہ داری‘‘:نائیڈو
امراوتی۔(یواین آئی)تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے تلگونئے سال اگادی کے موقع پرپارٹی کا انتخابی منشو رجاری کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے 2014 کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں سے کہیں بڑھ کر عمل کیا ہے۔
انہوں نے حکمرانی اور مسائل کی بنیادی واقفیت کے بغیر پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرنے پر وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی پر نکتہ چینی کی۔انہوں نے مزید کہاکہ راج شیکھر ریڈی کے دور میں 24000 سے زائد کسانوں نے خودکشی کی تھی تاہم گزشتہ پانچ برسوں میں ریاست میں ایسا نہیں ہوا۔انہوں نے عوام پرزور دیا کہ وہ راج شیکھرریڈی کے پانچ سالہ دور میں ان پر مظالم اور حملوں کے واقعات کو یاد کریں ۔انہوں نے کہاکہ 24ہزار کروڑ روپئے کی اسکیمات پر ریاستی حکومت عمل کر رہی ہے۔حکومت ریاست کے ہر کسان کے مفاد میں اناداتا سُکھی بھوا اسکیم پر عمل کر رہی ہے۔ ہر کسان کو راست طورپر اس اسکیم سے 15,000 روپئے کا راست فائدہ مل رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کسان احتجاج کر رہے ہیں اور یہ کہہ رہے کہ وہ وزیراعظم مودی کو شکست دینے کے لئے ان کے خلاف انتخابی مقابلہ کریں گے ۔تلنگانہ میں بھی ایسا ہی دیکھاجارہا ہے کسانوں نے ٹی آرایس لیڈر کویتا کے خلاف سب سے زیادہ پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔چندرابابو نے ریاست میں اسمبلی کی 150سے زائد نشستوں پر کامیابی کے مشن کے ساتھ پارٹی کے انتخابی منشور ’’آپ کا مستقبل میری ذمہ داری‘‘جاری کیا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں اے پی حکومت نے مرکزی حکومت سے 130ایوارڈس حاصل کئے۔انہوں نے کہاکہ اے پی تمام شعبہ جات میں ملک میں نمبر ون ریاست بن گئی ہے۔ پولاورم پروجیکٹ کے 75فیصد کام مکمل کرلئے گئے ہیں۔امراوتی ، پانچواں بڑا شہر بننے جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پی کو باغبانی کا مرکز ، مینوفیکچرنگ کا مرکز بنانے کا وہ ویثرن رکھتے ہیں۔
تلگودیشم کے منشور میں مفت اعلی تعلیم، سرکاری ملازمتوں پر تقرری، پرائیویٹ شعبہ جات میں بھی ملازمتوں کی فراہمی،آورگیہ شری اسکیم کی حد کو پانچ لاکھ روپئے کرنے، شادی کا تحفہ اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم کو ایک لاکھ روپئے تک بڑھانے کا وعدہ کیاگیا ہے۔تمام کے لئے مکانات کی مفت تعمیر،ہر ایکڑ کو پانی کی فراہمی، تمام کسانوں کے لئے مفت بیمہ اسکیم،کسانوں کو دن کے اوقات میں 12گھنٹے مفت بجلی،نیچرل فارمنگ کے ذریعہ عوام کو تازی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے اقدامات، ہیلت ٹورازم کو ترقی دی جائے گی، صدفیصد خواندگی کے لئے اقدامات، تروپتی میں الکٹرک کلسٹر کا قیام،میگا ٹکسٹائل پلانٹ میں تین لاکھ ملازمتوں کی فراہمی، مواضعات میں زیرزمین ڈرینج، سمنٹ کی سڑکوں اور پر گھر کو پینے کے پانی کی فراہمی،راجہ مہیندراورم ،ایلورو، تروپتی کو انوویشن ہب میں تبدیل کیا جائے گا۔دس لاکھ روپئے تک بلاسودی قرض کی فراہمی،100 کروڑ روپئے سے انوویشن فنڈ کا قیام،بلاسودی قرضہ جات کے لئے اسلامک بینک کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔عیسائیوں کے لئے ہر ضلع میں کرسچن بلڈنگس کا قیام، قبرستانوں کی بھی تعمیر، پادریوں، ائمہ اور پجاریوں کے لئے مکانات کی تعمیر، ریاست میں اقامتی اسکولس کا قیام، منگل گری میں سنٹر فار ایکسلنس کا قیام ،کاپو طبقہ کیلئے پانچ فیصد ریزرویشن ،بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کے لئے 25لاکھ روپئے کی فراہمی،کار کی خرید ی پر خود روزگار کے تحت 25فیصد ڈسکاونٹ، خواتین کی جانب سے ٹو وہیلر کی خریداری پر سبسیڈی کی فراہمی،قانون ساز اداروں میں خواتین کے لئے 33فیصد ریزرویشن،ریاست میں 15,358 آنگن واڑی مراکز کا قیام،قبائلی علاقوں میں حاملہ خواتین کے لئے ہومس کا قیام،قبائلیوں کے لئے علحدہ بینکس کا قیام،20ہزا ر سے زائد آبادی والی پنچایتوں میں انا کینٹینس کا قیام،غریب خاندانوں کے لئے دو مفت گیس سلنڈرس ، کسانوں کے لئے 5,000کروڑ روپئے کے پرائز اسٹابلشمنٹ فنڈ کی فراہمی،سالانہ اناداتا سکھی بھوا اسکیم پر کسانوں کے لئے عمل،کسی بھی حد کے بغیر کسانوں کے لئے سود سے پاک قرضہ جات ،مائیکرو اریگیشن ڈیولپمنٹ ،ہر منڈل اور اربن سنٹرس میں صنعتی پارکس کا قیام ،ڈاکرا گروپس کی خواتین کے لئے مفت سل فون،چندرنا بیمہ اسکیم جو پانچ لاکھ روپئے تک کی ہے ، میں اضافہ کرتے ہوئے اسے دس لاکھ روپئے تک کرنے،آبپاشی کے شعبہ کے لئے 12گھنٹے مفت بجلی ،وظیفہ پیرانہ سالی کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے اس کو تین ہزار روپے تک کیاجائے گا۔
وظیفہ حاصل کرنے کی حد عمر 65برس کو گھٹا کر 60برس کرنے کا وعدہ کیاگیاہے۔
ساتھ ہی بے روزگاری کے الاونس کو تین ہزار روپئے تک کرنے ، دنیا کے سب سے بڑے ڈاٹاسنٹر کو وشاکھاپٹنم میں قائم کرنے،مادیگا ، ریلی اور یاناڈی ذاتوں کے لئے علحدہ کارپوریشنش کے قیام کا بھی وعدہ کیاگیاہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی