ممبئی۔تاپسی پنو بھارتی فلم انڈسٹری کی نہایت ہی باصلاحیت اور محنتی اداکارہ ہیں اور حالیہ ماہ و سال میں انہوں نے کئی اچھی فلمیں کیں۔ اس کے باوجود وہ محسوس کرتی ہیں کہ بالی ووڈ میں کیمپس اور تعصب موجود ہے۔اس حوالے سے انہوں درپیش مشکل اور رکاوٹوں پر اپنے خیالات کا اظہار میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے کیمپس ایسے نہیں کہ لوگ ان کے بارے میں جانتے نہ ہوں۔ یہ یہاں ہمیشہ موجود رہے ہیں، یہ کسی اداکار کے دوستوں کے سرکل، ایک مخصوص ایجنسی یا پھر کسی گروپ کی شکل میں جس میں شامل لوگ اس کے وفادار ہوں، تو یہ ان بنیادوں پر موجود ہیں۔گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ بالی ووڈ میں پرفارم کرنے اور 2016 کی فلم پنک سے شہرت حاصل کرنے والی تاپسی نے مزید کہا کہ وہ کسی کے خلاف کوئی بغض و عناد نہیں رکھتی ہیں، ہر کسی کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ اپنی مرضی کے لوگوں کے ساتھ کام یا پھر ان کی فلم کرے۔35 سالہ تاپسی کا کہنا ہے کہ کیریئر کے بارے میں سوچنے والوں کو میں کوئی الزام نہیں دے سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ انڈسٹری میں ہر چیز درست نہیں ہوسکتی اور ایسا میرے آنے سے پہلے سے ہے تو یہاں شکایت والی کوئی بات نہیں ہے۔ تاپسی کے مطابق انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہاں سب ٹھیک ہے۔ ہاں یہ میں ہمیشہ سے جانتی ہوں کہ تعصب موجود ہے تو پھر اس کے لیے پریشان کیوں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں رول آف گیم غیر منصفانہ ہے اب اگر اس کے باوجود بھی آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو اسی انڈسٹری کا حصہ بننا ہے تو پھر یہ آپ کی مرضی ہے اس پر شکایت کرنا بیکار ہے۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی
اداکارہ مہیما مکوانہ بیوٹی اینڈ میک اپ سیلون کا افتتاح کریں گی