Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ای وی ایم مشینوں میں خرابی سنجیدہ مسئلہ:وجین

کنور۔(یواین آئی)کیرالہ کے وزیراعلی پنرئی وجین نے منگل کو کہا کہ ریاست میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران شروعاتی گھنٹوں میں ای وی ایم کے خراب ہونے کا معاملہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔مسٹر وجین نے کنور ضلع میں وینارائی کے آر سی املا ہائر سیکنڈری اسکول میں واقع پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ کئی پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی شکایتوں کو انتخابی کمیشن نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

وزیراعلی کی اہلیہ اور دو بچوں وینا اور ویویک کے ساتھ پنرائی میں اپنی رہائش گاہ کے نزدیک واقع پولنگ بوتھ پر صبح سات بج کر 40منٹ پر پہنچے،جہاں پر ای وی ایم مشینوں میں خرابی کی وجہ سے کچھ منٹ تک ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ پیش آئی اور اس وجہ سے ووٹروں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنےکےلئے قطاروں میں لگ کر انتظار کرنا پڑا۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کی سبھی 20لوک سبھا سیٹوں پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم)کی قیادت والی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایل ڈی ایف)اور کانگریس کی قیادت والی یونائیٹیڈ ڈیموکریٹیک فرنٹ(یوڈی ایف)کے درمیان مقابلہ ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)ریاست کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پر تیسرے مقام پر رہے گی۔انہوں نے کہاکہ کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران کچھ سیاسی پارٹیوں نے فرقہ وارانہ فساد کراکر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی،لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔مسٹر وجین نے کہا کہ کیرالہ نے انتخابی تشہیر کےد وران امن و قانون برقرار رکھنے کےلئے دیگر ریاستوں کےلئے ضابطےقائم کئے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کی سبھی 20لوک سبھا سیٹوں پر مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم)کی قیادت والی لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایل ڈی ایف)اور کانگریس کی قیادت والی یونائیٹیڈ ڈیموکریٹیک فرنٹ(یوڈی ایف)کے درمیان مقابلہ ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)ریاست کی سبھی لوک سبھا سیٹوں پر تیسرے مقام پر رہے گی۔انہوں نے ریاست کے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com