Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ایک ہزار ڈاکٹروں نے سگریٹ پر پابندی کے سلسلے میں مودی کو خط لکھا

 

نئی دہلی۔ملک کی24 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام والی ریاستوں کے 1000 سے زائد ڈاکٹروں نےای سگریٹ، ای حقہ پر پابندی کو جاری رکھنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔


ان ڈاکٹروں نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے نوجوانوں کےبیچ ای سگریٹ، ای حقہ کی عادت بننے سے پہلے اس پر روک لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ خط پر دستخط کرنے والے یہ 1061 ڈاکٹر اس بات سے فکر مند ہیں کہ تجارت اور صنعت کی تنظیم ای سگریٹ کے اشتہار اور تشہیر کو فروغ دے رہی ہیں۔
ای سگریٹ اور ای حقہ الیکٹرانک نیکوٹین ڈلیوری سسٹم (ای این ڈی ایس) کا حصہ ہے۔ ای سگریٹ کو ای سیگ، ویپس، ای حقہ، ویپ پین بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ ای سگریٹ مستقل سگریٹ، سگار یا پائپ جیسے نظر آتے ہیں۔
کچھ یو ایس بی فلیش ڈرائیو، پین اور دیگر روزمرہ کی چیزوں کی طرح دکھتے ہیں جو نوجوان کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ ان ڈاکٹروں نے الکٹرانکس اور انفارمیشن تکنالوجی کی وزارت کو ملک کی 30 تنظیموں کی طرف سے لکھے گئے ایک خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوامی صحت کا معاملہ ہے اور اس وجہ سے اسے خطرے میں ڈال کر کاروباری مفادات کا تحفظ نہیں کیا جاناچاہئے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق 30 تنظیموں نے انٹرنیٹ پر ای این ڈی ایس کی تشہیر پر پابندی نہ لگانے کے لئے انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کو خط لکھا تھا۔

 

http://www.kaumikhabrein.com