Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ایف سی بی کا ابتدائی ٹرائیلز کا انعقاد

نئی دہلی۔ (یو این آئی )ایمچیور کھلاڑیوں کے لئے ملک کی پہلی آزاد کرکٹ لیگ فیرٹ کرکٹ بیش (ایف سی بی ) نے دہلی اور اتر پردیش میں اپنا ابتدائی ٹرائیلز کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔دہلی میں پہلا ٹرائیلز جمعرات کو کرنیل سنگھ اسٹیڈیم میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں شرکاء کا انتخاب کیا گیا۔ یہاں 8 اپریل تک یہ ٹرائیلز چلے گا اور بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ وہیں نوئیڈا میں اس ٹرائیلز کو 5 سے 7 اپریل تک جے بي ایم گلوبل اسکول، سیکٹر 132 میں اور لکھنؤ میں 7 اپریل کو پارتھ جمہوریہ اسکول، لکھنؤ کانپور ہائی وے دروگا کھیڑا میں منعقد کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔سابق ہندستانی کرکٹر پروین کمار اس ٹرائیلز کو دیکھنے پہنچے اور انہوں نے اس تجربے پر کہاکہ ان نوجوانوں کے جذبے دیکھنا ہمارے لئے خوشگوار ہے ۔ یہ سفر تو ابھی شروع ہوا ہے اور جلد ہی دنیا ہندستان کے ان کرکٹروں کی صلاحیتوں سے روبرو ہوگی۔ میں اس مہم کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہا ہوں۔ ایف سی پی نے ایسے تمام شرکاء کو کل کرکٹ کٹ دستیاب کرائی، جو اپنے ساتھ کرکٹ گیئر یا کٹ لانے کے قابل نہیں تھے ۔ ان شرکاء کا انتخاب معروف رنجی کھلاڑیوں اور مصدقہ کوچ کی جیوری نے کیا۔ منتخب کھلاڑیوں کو اگلے راؤنڈ (فیز 2 کلینکس) میں مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا جہاں سے ریاستی سطح کرکٹ ٹیموں میں شامل کرنے کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا۔ریاستی سطح ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو نہ صرف کسی قومی اسٹیڈیم میں ان کی صلاحیتیں ظاہر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ملے گا، بلکہ انہیں پرو فیشنلوں اور ماہرین سے مناسب تربیت اور کوچنگ بھی حاصل ہو گی۔مرلی دھرن، کرس گیل، ظہیر خان اور پروین کمار جیسے بڑے کرکٹر ان کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے ۔ اس تمام میچوں کا اہم اسپورٹس چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ فاتح ٹیم کو آسٹریلیا میں مقامی کلب ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملے گا۔