بدایوں کے بلسی میں ایک جلسہ عام سے وزیر اعلیٰ کا خطاب
بدایوں۔(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات کے اختتام سے قبل ہی شکست قبول کرلی ہے۔وزیر اعلی نے کہاایس پی کے ذریعہ بار بار امیدواروں کا تبدیل کرنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ پارٹی نے الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست قبول کرلی ہے۔
کانگریس اور ایس پی پر طنز کستے ہوئے یوگی نے کہا کہ جو لوگ خدائی طاقت کو چیلنج کرتے ہیں زوال ہی ان کا مقدر ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کو مذاق میں بدل دیا ہے۔بدایوں کے بلسی میں میں ایک جلسہ عام میں کانگریس کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکانگریس ملک کے خلاف خفیہ ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔سابق وزرائے اعظم اجودھیا جانے سے ہچکچاتے تھے لیکن پی ایم مودی پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اجودھیا کا دورہ کیا اور 500 سال بعد اپنے شاندار مندر میں رام للا کےپران پرتشٹھا کی تقریب دیکھی۔انہوں نے لوگوں سے بی جے پی امیدوار و ریجنل صدر دھر وجئے شاکیہ کے لئے ووٹ کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعلی نے کہاایسا لگتا ہے کہ چاچا نے بھی پہچان لیا کہ اب پیچھے ہٹنے کا وقت ہے، جبکہ بھتیجا شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھوکر کھا گیا۔ ایس پی کا یہ نمونہ شاہجہاں پور، رام پور اور میرٹھ میں واضح ہے۔ تاہم، عوام ان تمام ہتھکنڈوں کو جانتے ہیں اور اس کے آگے جھکنے والے نہیں۔یوگی نے کہافی الحال، ملک ہائی ویز، ایکسپریس ویز اور ترقی کے ساتھ سلامتی اور خوشحالی کے نئے سنگ میل عبور کر رہا ہے۔ غریبوں کے لیے فلاحی اسکیموں کا ایک طویل سلسلہ عوام کے لیے دستیاب ہے۔وزیراعلیٰ نے کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کے خلاف لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کا ہندوستان کے خلاف خفیہ ایجنڈا ہے۔یوگی نے کہا وہ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقے کے تحفظات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور سروے کرنے کے بعد آپ کی جائیداد پر وراثت ٹیکس لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاہم نے مافیا اور غنڈوں سے نمٹا ہے، سماج وادی(ایس پی) نے سی ایم کلیان سنگھ کی موت پر تعزیت کا ایک لفظ بھی نہیں بولی تھی، لیکن ایک مافیا کی موت پر فاتحہ پڑھنے کے لیے اس کے گھر گئی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی