نئی دہلی۔ (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 23جون کو پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں دہلی کے تناظر میں مرکز کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس پر سبھی کے موقف اور پارلیمنٹ میں اسے ہرانے پر بحث ہونی چاہیے ۔مسٹر کیجریوال نے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو لکھے گئے خط کو آج ٹوئٹر پر مشترک کرکے زور دیا گیا ہے کہ میٹنگ میں میں سب سے پہلے دہلی کے تناظر میں مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس پر تمام پارٹیوں کے موقف اور اسے پارلیمنٹ میں اسے ہرانے پر بحث کی جائے ۔
انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ اگر دہلی میں مرکزی حکومت کا یہ تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ غیر بھارتیہ جنتا پارٹی (غیر بی جے پی) ریاستوں کے لیے بھی ایسا ہی آرڈیننس لائے گی اور کانکرنٹ لسٹ کے موضوعات پر ریاستی حکومت کا حق چھین لیا جائے گا۔دہلی کے بعد ایک ایک کر کے دوسری ریاستوں سے جمہوریت کو ختم کردیا جائے گا اور وزیر اعظم تمام ریاستی حکومتوں کو گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ذریعے چلائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے اس موضوع کی تہہ تک جا کر مطالعہ کیا ہے ۔ یہ سمجھنا غلط ہو گا کہ ایسا آرڈیننس صرف دہلی کے تناظر میں ہی لایا جا سکتا ہے ، کیونکہ دہلی آدھی ریاست ہے ۔ کانکرنٹ لسٹ میں دیئے گئے کسی بھی موضوع کے تمام حقوق ایسا ہی آرڈیننس لا کرمرکزی حکومت کسی بھی مکمل ریاست سے بھی چھین سکتی ہے ۔ مرکزی حکومت نے دہلی کے تناظر میں ایسا آرڈیننس لا کر ایک تجربہ کیا ہے ۔ اگر مرکزی حکومت اس تجربے میں کامیاب ہو جاتی ہے ، تو وہ ایک ایک کر کے تمام غیر بی جے پی ریاستوں کے لیے بھی اسی طرح کے آرڈیننس جاری کرے گی اور آرڈیننس جاری کرکے ریاستوں کے حقوق چھین لے گی۔ انہوں نے خط میں کہا ہے کہ اگر یہ آرڈیننس دہلی میں لاگو ہوتا ہے تو دہلی میں جمہوریت ختم ہو جائے گی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ عوام کس پارٹی کا انتخاب کرتے ہیں اور دہلی کے بعد تمام ریاستوں میں ایک ایک کر کے جمہوریت کو ختم کر دیا جائے گا۔آپ کے قومی کنوینر نے کہا،23 جون کو پٹنہ میں تمام جماعتوں کی میٹنگ ہے ۔ میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ میٹنگ میں اس آرڈیننس پر تمام جماعتوں کے موقف اور اسے پارلیمنٹ میں ہرانے کی حکمت عملی پر سب سے پہلے بحث ہو۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی