دبئی (یو این آئی ) آسٹریلیا نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پانچواں اور آخری ون ڈے 20 رنز سے جیت کر پاکستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 5-0 سے کلین سویپ کر دیا اور خود کو آئندہ ورلڈ کپ کے لئے خطاب کے مضبوط دعویدار کے طور پر پیش کر دیا ہے ۔ آسٹریلیا نے اتوار کو 50 اوور میں سات وکٹ پر 327 رن بنانے کے بعد پاکستان کو سات وکٹ پر 307 رن پر روک دیا۔
میچ میں صرف 33 گیندوں پر 70 رنز بنانے والے گلین میکسویل کو پلیئر آف دی میچ اور آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ آسٹریلیا نے اس طرح ہندستان اور پاکستان کے دوروں میں مسلسل آٹھ میچ جیت لئے ۔آسٹریلیا نے اس سے پہلے ہندستان دورے میں پہلے دو میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تین میچ جیت کر سیریز 3-2 سے جیت لی تھی ۔آسٹریلیا نے اس کا بعد پاکستان سے سیریز 5-0 سے جیتی۔پانچویں ون ڈے میں آسٹریلیا کی اننگز میں اوپنر عثمان خواجہ نے 111 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 98 رن، فنچ نے 69 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53، شان مارش نے 68 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 61 اور میکسویل نے آتشی انداز میں محض 33 گیندوں میں 10 چوکے اور تین چھکے اڑاتے ہوئے 70 رن بنائے ۔ اس میچ میں حارث سہیل کی سنچری بھی پاکستان کے کام نہ آسکی۔آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور محض 2رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے ۔جب کہ گلین میکس ویل نے صرف 33 گیندوں پر 70رنز بنائے اور مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے ۔آسٹریلیا نے اتوار کو پانچویں ون ڈے میں مقررہ 50 اوورز میں 327 رنز بنائے اور ان کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں سات وکٹ گنوا کر 307رنز بناسکی اور 20رنز سے ہار گئی۔ حارث سہیل سنچری اسکورکرنے کے باوجود ٹیم کو فتح نہ دلاسکے ۔ انہوں نے 103 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور 130 رنز بنا کرکین رچرڈسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ شان مسعود نے بھی نصف سنچری بنائی اور اس کے فوری بعد ہی ایڈم زمپا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے اور وہ 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ عمر اکمل آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے جو 43 رنز کی اننگز کھیل کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔سعد علی صرف چار رنز بناسکے ۔یاسر شاہ نے 11ر نز اسکور کیے ۔ کپتان عماد وسیم نے اننگز کے آخری اوورز میں میچ جتانے کی سرتوڑ کوشش کی۔انہوں نے 34 گیندوں پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ چوتھے میچ میں سنچری بنانے والے عابد علی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے جیسن بیہرینڈوف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ محمد رضوان 12 رنز بنا کر گلین میکسو یل کا شکار بنے ۔ جیسن بہرنڈوف نے 63رنز دے کر تین،جبکہ رچرڈسن، ناتھن لیون، گلین میسکویل اور ایڈم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں گلین میکسویل نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے صرف 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی انھیں جنید خان نے 70 کے اسکور پر بولڈ کیا۔ شان مارش نے بھی اچھی اننگز کھیلی اور 53 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور جنید خان کی گیند پر 61 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ اننگز کی خاص بات اوپنر عثمان خواجہ کی دلکش اننگز تھی، وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ۔ اس سے قبل لیفٹ ہینڈر عثمان نے نصف سنچری 48 گیندوں میں مکمل کی وہ98 رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کی گیند پر کیچ ہوئے ۔ مارکس اسٹوئنس، پیٹر ہینڈاسکومب اور ایلیکس کیری متاثر کن بیٹنگ نہ کر پائے ۔ کپتان ایرون فنچ نے اپنی نصف سنچری 61 گیندوں پر مکمل کی ۔ وہ 53 رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز میں 49 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جنید خان نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا مگر باقی بولرز کی طرح کافی مہنگے ثابت ہوئے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی