میرٹھ۔ (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ آخر کار ریاست میں مافیا راج ختم ہو گیا ہے اور اب ترقی کی بات ہوتی ہے ۔جم خانہ میدان میں بی جے پی کے میئر امیدوار کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے ریاست میں مافیا راج تھا، ساتھ ہی حالات ایسے رہتے تھے کہ مختلف مقامات پر کرفیو لگتاتھا۔وزیراعلیٰ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور آر ایل ڈی نے سوتی گنج کی کالکھ سے میرٹھ کو بدنامی کے دہانے پر پہنچا دیاتھا، لیکن ان کی حکومت نے اس بدنامی کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، آر ایل ڈی موقع پرست، انارکیسٹ، انارکی کی جڑ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ریاست سے مافیا راج ختم ہو چکا ہے اور جب سے وہ وزیر اعلیٰ بنے ہیں، کہیں بھی کرفیو نہیں لگایا گیا اور قانون کی حکمرانی قائم ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت تمام سرکاری اسکیموں کو بغیر کسی تفریق کے نافذ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کسی کو بھی اس کے حق سے محروم نہیں کیا جا رہا ہے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی