لاہور۔ (یو این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اعلان ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کو ابتدائی 15رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے تاہم انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی ٹیم کا اعلان کیا علاوہ ازیں 2کھلاڑیوں کو ریزرو کے طور پر انگلینڈ لے جایا جائے گا۔ انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے محمد عامر اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے تاہم ان کی شمولیت کا انحصار انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہوگا۔فاسٹ بالر محمد حسنین اور عابد علی کو ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ ملی ہے ۔ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی تاکہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں ۔پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی ۔ٹیم دورہ کے دوران 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی جبکہ دو ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا ۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ۔پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ بھی کھیلے گی ۔ افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 26مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا ۔31مئی کو پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ۔دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کے خلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں ہوگا ،پانچواں میچ 16جون کو روایتی حریف ہندستان کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا ،چھٹا میچ 23جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،آٹھواں میچ 29 جو ن کو افغانستان کے خلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ ٹیم : سرفراز احمد(وکٹ کیپر /کپتان)، محمد حفیظ(فٹ نیس سے مشروط )،عابد علی ،محمد حسنین ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،محمد رضوان، بابر اعظم،حارث سہیل ، شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری اورحسن علی ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی