گورکھپور(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بغیر کسی کا نام لئے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیاں و سیاسی لیڈر الیکشن آتے ہی خالص مذہبی ہونے کا دکھاوا کرتے ہیں جبکہ نہ تو وہ ملک کے روایت سے واقف ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کی ثقافت سے۔انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ مخصوص پارٹی کے وکلاء جان بوجھ کر را م مندر کے معاملے میں عدالت کے فیصلے میں تاخیرکراتے ہیں لیکن جیسے ہی الیکشن آتے ہیں وہ مذہب کا لبادہ اوڑھ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے تک ملک پر حکومت کرنے والوں کا غریبوں، کسانوں اور پسماندہ طبقات، نوجوانوں اور بے روزگاری سے کوئی سروکار نہیں رہا۔بی جے پی حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اترپردیش کی ترقیاتی کاموں بلا تفریق تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ سابقہ حکومت نے چینی ملوں کو فروخت کردیا تھا جبکہ بی جے پی کی ریاستی حکومت نے نئی چینی فیکٹریوں کی شروعات کی ہے جو کہ کسانو ں کی فلاح اور ان کی آمدنی دو گنی کرنے میں کافی معاون ثابت ہوگی۔سماج وادی پارٹی کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ سابقہ حکومت میں ریاست کے لا ء اینڈ آرڈ کا برا حال تھا لیکن بی جے پی حکومت میں ریاست کے نظم و نسق میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے اقتدار میں آنے کے لئے ایک قرار کیا ہے تاکہ وہ اپنے وجود کو بچا سکیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی